لیگی حکومت پاکستان میں کاروباری ماحول بنانے میں مکمل ناکام رہی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں کاروبار کا ماحول بنانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،ایک رپورٹ کےمطابق حکومت نے اپنی توجہ صرف بجلی کی سپلائی بڑھانے پر توجہ دی لیکن بجلی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی اور اس کی وجہ سے پورے پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاون ہے کیونکہ نظام کی خرابی کی وجہ سے جہاں سپلائی بڑھائی جاتی ہے وہا ں سسٹم ٹرپ کر جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ بجٹ میں 27سوارب روپے کو الگ رکھا گیا ہے تاکہ بجٹ خسارہ کم ظاہر کیا جا سکے ، اربوں روپے بینکو ں کو واپس نہیں کئے گئے ان کابوجھ آنے والی حکومت پر پڑے گا جس کو یہ قرضے ادا کرنا پڑیں گے اس لئے آئندہ حکومت بھی ملک خوشحالی کیلئے کوئی معجزہ دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہوگی کیونکہ اس کی زیادہ توجہ قرضے اتارنے پر رہے گی۔