سندھ پولیس کا رمضان المبارک کے لیے کراچی کا ٹریفک پلان جاری

کراچی:سندھ پولیس نے رمضان المبارک اور اس کے لیے ٹریفک پلان بھی بنایا گیا ہے۔شہر کی مرکزی شاہراہوں کو پانچ سیکٹرزمیں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں پہلا سیکٹر ٹاور سے قائد آباد تک ہے، یہ سیکٹر آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سے نیشنل ہائی وے اسٹار گیٹ تک بنایا گیا ہے۔دوسرا سیکٹر عیدگاہ چوک سے سہراب گوٹھ تک ہے، یہ تبت سینٹر، نمائش، گرومند، تین ہٹی، لیاقت آباد سے عائشہ منزل تک بنایا گیا ہے۔تیسرا سیکٹر گرومندر سے پاور ہاؤس چورنگی تک ہے، یہ لسبیلہ، ناظم آباد، میٹرک بورڈ آفس، سخی حسن سے پاور ہاؤس چورنگی تک بنایا گیا ہے۔چوتھا سیکٹر سیمنز چورنگی سے مواچھ گوٹھ تک ہے، یہ حبیب بنک چورنگی، غنی چورنگی، لیبر اسکوائر، بلدیہ کراسنگ سے مواچھ گوٹھ تک بنایا گیا ہے ۔پانچواں سیکٹر گارڈن چوک سے پاک کالونی تک ہے، یہ گارڈن چوک سے لو لین برج، شاہ نواز بھٹو چوک، بڑا بورڈ سے حبیب بنک چورنگی تک بنایا گیا ہے۔ٹریفک کے ضلع ایس ایس پیز کو پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے رکاوٹیں ہٹانےکا حکم بھی دیا گیا ہے ،خصوصی کنٹرول رومز کے علاوہ شہریوں کو 1915، ایف ایم 88٫6 اور سوشل میڈیا سے آگاہی فراہم کی جاتی رہےگی۔