واشنگٹن:امریکی وزیز خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ رمضان مستحق افراد کی اعانت کرنے اور معاشرے میں محبتیں بانٹنے کا مہینہ ہے۔ مسلمانوں کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئےانہوںنے کہا کہ میں اس ماہ کے آغاز کے موقع پر عالم اسلام کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ماہ صیام کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہوں۔ اس مہینے دنیا بھر کے سفارت خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکٹھا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے مشترکہ ہدف کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔