ایران کی جوہری معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضمانت طلب

تہران:ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی دستبرداری کے بعد جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے دیگر عالمی طاقتوں سے ضمانت کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ روس اور یورپ کو مل کر اس معاہدے کے تناظر میں اپنے جائز مفادات کا دفاع کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ماسکو میں ملاقات کے موقع پر ظریف نے مزید کہا کہ اس بات چیت کا اوّلین مقصد ایک ایسی ضمانت حاصل کرنا ہے، جو ایرانی عوام کے حق میں ہو اور انہیں تحفظ فراہم کرے۔ لاروف کے بقول روس اور یورپ کو مل کر اس معاہدے کے تناظر میں اپنے جائز مفادات کا دفاع کرنا چاہیے۔