شکار پور میں گھریلو ناچاقی پر خاتون سمیت 3 بچوں کو قتل کردیا۔ گھر کے باہر سے بوری میں بند لاشیں ملیں۔ مقتولہ کے شوہر نے قتل کا الزام اپنے بھائیوں پر عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شکار پور کے علاقے نیو فوجداری میں علی نواز کی بیوی، 26 سالہ بیٹی، 6اور 8 سال کے دو بیٹوں کی بوری بند لاشیں اس کے گھر کے باہر سے ملیں۔ علی نواز کے مطابق اس کے بھائیوں محمد نواز اور شاہ نواز نے منگل کو اس کے بیوی بچوں کو اغوا کیا تھا جبکہ پولیس نے اطلاع کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز، اس کی بیوی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔