واشنگٹن: امریکا سمیت 6 خلیجی ممالک نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی قیادت پر پابندیاں عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور سعودی قیادت میں کام کرنے والے ٹیرارزم فائنانسنگ اینڈ ٹارگٹنگ سینٹر (ٹی ایف ٹی سی) کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں حزب اللہ کی شوریٰ کونسل پر عائد کی گئیں۔ جس کے سربراہ حسن نصر اللہ اور نائب نعیم قاسم ہیں۔ ان پابندیوں کے تحت ان افراد کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک میں شامل سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے حزب اللہ کے دیگر 9 رہنماؤں پر بھی پابندیاں لگا دیں، جو پہلے ہی امریکی محمکہ خزانہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔