ملائشین پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپا مارا گیا۔ نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی، اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لئے گئیں۔ پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئی۔ مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر منی لانڈرنگ الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔