کامرہ کینٹ میں وین الٹ گئی: 5 افراد جاں بحق

 

کامرہ کینٹ: برھان انٹر چینج کے قریب وین الٹ گئی ۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق 16 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کابرھان انٹر چینج کے قریب وین الٹ جانے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 16 زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔ وین الٹ جانے کا حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔