باچا خان یونیورسٹی پرحملے کے ماسٹرمائنڈ کی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا ہے، عدالت نے دہشتگرد اکبرعلی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے َ اطلاعات کے مطابق عدالت نے ملزم کیخلاف کارروائی کا فوجی عدالت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔ اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی ۔ یاد رہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں 17 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے ۔