جنگ 38واں دن: پاکستان کی ثالثی، جنگ بندی کی تجاویز پر ایران کا ردعمل تیار
ایران جنگ پر لائیو اپ ڈیٹس
- پیر 6 اپریل کو جنگ 38 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
- پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے
- امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی آمیز پوسٹ کی ناشائستہ زبان پر عالمی میڈیا بھی حیران۔
بیروت: جنوبی لبنان میں جاری زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، جس کے بعد صیہونی فورسز نے بعض علاقوں سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع اور بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقے بنت جبیل اور اس کے گردونواح میں شدید لڑائی کے بعد اسرائیلی فوج ان علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے جہاں وہ گزشتہ چند روز کے دوران داخل ہوئی تھی۔
لبنانی قصبے بیاضہ کے مضافات تک پہنچنے والی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے جنگجوؤں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ حزب اللہ نہ صرف لبنانی سرحد کے اندر اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنا رہی ہے بلکہ سرحد پار اسرائیل کے اندر بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ آج دوپہر ایک اہم کارروائی میں حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملہ بھی کیا گیا، جبکہ مختلف محاذوں پر راکٹوں اور آرٹلری سے بھی حملے کیے گئے۔
اسرائیل کی جانب سے نبطیہ ریجن کے رہائشیوں کے لیے نئی دھمکیاں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ سرحد کے ساتھ ایک بفر زون (حفاظتی علاقہ) قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس بفر زون کی وسعت کے بارے میں اب تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ا
ن احکامات کے باعث ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں، جبکہ انخلا نہ کرنے والوں کو شدید بمباری کے خطرے کا سامنا ہے۔
جنوب مغربی محاذ پر آج دوپہر سے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ جنوبی لبنان کے شہر صور اور قریبی علاقوں میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی گھرج سنائی دے رہی ہے اور متعدد مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی سامنے آگئی، بیروت پر حملہ کرکے حزب الله رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو غلط معلومات پر نشانہ بنایا گیا اور حملے میں حزب الله مخالف رہنما پیئر مووظ اور انکی اہلیہ ماری گئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب الله مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تل ابیب: اسرائیلی فوجی نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تل ابیب سے میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 2025 میں 22 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 78 فیصد اگلے محاذ پر لڑنے والے فوجی تھے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پھنسے دوسرے امریکی پائلٹ کی موجودگی کی اطلاع میڈیا کو فراہم کرنے والے ‘لِیکر’ (Leaker) کی تلاش تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبر شائع کرنے والے میڈیا ادارے کو وارننگ دی ہے کہ وہ اس شخص کی شناخت ظاہر کرے ورنہ اسے سنگین قانونی نتائج اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پہلے پائلٹ کی کامیاب بازیابی کے بعد دوسرا پائلٹ اب بھی ایرانی حدود میں موجود تھا، لیکن ایک میڈیا رپورٹ نے اس کی موجودگی کا انکشاف کر دیا جس سے ایران الرٹ ہو گیا۔
صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس لِیکر کو ڈھونڈنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ ہم اس میڈیا کمپنی کے پاس جائیں گے جس نے یہ خبر بریک کی اور ان سے کہیں گے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ یا تو اس شخص کا نام بتاؤ یا پھر جیل جانے کے لیے تیار ہو جاؤ۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو اس رپورٹ سے پہلے دوسرے پائلٹ کی صحیح صورتحال کا علم نہیں تھا۔ اس خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ایران نے ریسکیو آپریشن کو روکنے کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کیا اور علاقے میں اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں، جس سے امریکی فورسز کے لیے آپریشن “انتہائی مشکل اور خطرناک” ہو گیا تھا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج پورے ملک کو “ایک ہی رات میں” ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “پورا ملک ایک رات میں ختم کیا جا سکتا ہے، اور وہ رات کل (منگل) کی رات بھی ہو سکتی ہے۔” صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے تہران کو ‘تنگنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) دوبارہ کھولنے کے لیے منگل کی رات تک کی آخری مہلت (الٹی میٹم) دے رکھی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ، جسے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا گیا ہے، کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 37 دنوں میں امریکی فضائیہ نے ایران پر 10,000 سے زائد جنگی پروازیں کی ہیں۔امریکی افواج اب تک ایران میں 13,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ تباہ ہو چکی ہے اور ان کی فضائیہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ایران میں گرنے والے امریکی F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے کے حوالے سے صدر نے تصدیق کی کہ یہ اس پوری مہم میں دشمن کی جانب سے گرایا جانے والا پہلا باضابطہ طیارہ تھا۔ انہوں نے لاپتہ پائلٹ کی بحالی کے لیے کیے گئے اسپیشل فورسز کے آپریشن کو “تاریخی” اور “ایسٹر کا معجزہ” قرار دیا، جس میں سی آئی اے اور دیگر ایجنسیوں نے حصہ لیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ اور پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ اگر ایران نے ان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو منگل کی رات ایران میں “پاور پلانٹ ڈے” اور “برج ڈے” کے طور پر منائی جائے گی، یعنی ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو بیک وقت نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب، تہران نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور امریکی پائلٹ کی بازیابی کے دعوؤں کو مبالغہ آرائی قرار دیا ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرائے گئے امریکی جیٹ کے عملے کو بچانے کے لیے کیے گئے “دوسرے ریسکیو مشن” کی حیران کن تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس انتہائی حساس اور خطرناک آپریشن میں مجموعی طور پر 155 امریکی طیاروں نے حصہ لیا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے اس مشن کو امریکی تاریخ کا ایک یادگار آپریشن قرار دیتے ہوئے اس میں شامل فضائی طاقت کی تفصیل بتائی جن میں 04 بمبار طیارے: مشن کی حفاظت اور دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے۔
64 فائٹر جیٹس: فضائی برتری برقرار رکھنے اور ریسکیو ٹیم کو کور فراہم کرنے کے لیے۔
48 ری فیولنگ ٹینکرز: طویل دورانیے کے آپریشن کے دوران طیاروں کو فضا میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے۔
13 ریسکیو ایئر کرافٹ: عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے مخصوص طیارے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مشن ایران کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انجام دیا گیا جہاں دشمن کی فوجیں امریکی اہلکار کے انتہائی قریب پہنچ چکی تھیں۔
انہوں نے اسے “بہادری اور مہارت کا عظیم مظاہرہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں طیاروں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اپنے شہریوں اور فوجیوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے کے پائلٹس کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے اسے امریکی فوجی تاریخ کے مشکل ترین مشنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مشن کے دوران امریکی افواج نے دشمن کے علاقے میں گھس کر غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا۔
تہران: ایران نے کہا ہے کہ جنگ بندی امریکہ اور اسرائیل کو صرف ’تھوڑی سی مہلت دے گی تاکہ وہ دوبارہ منظم ہو کر نئے جرائم کر سکیں۔
اس سے قبل ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی تجویز پر 10 نکاتی جواب جمع کرایا تھا، جس میں مجوزہ جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ کا مستقل خاتمہ ضروری ہے۔
ایک پہلے کی پریس کانفرنس میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی سے امریکہ اور اسرائیل کو ’مختصر وقفہ مل جائے گا تاکہ وہ دوبارہ منظم ہو کر نئے جرائم کریں‘۔
انھوں نے کہا کہ ایران امریکی مذاکرات کاروں پر اعتماد نہیں کر سکتا۔
اسماعیل بقائی نے کہا ’دشمن کو اس حد تک اپنے اقدامات پر پچھتانا چاہیے کہ وہ دوبارہ ایران کی خودمختاری کو دھمکانے کی ہمت نہ کرے۔‘
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے سالانہ بچوں کے ایسٹر ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت میں موجود ’معقول لوگوں‘ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نئی قیادت، جنگ کے آغاز سے اب تک مارے جانے والے پچھلے رہنماؤں کے مقابلے میں کافی کم شدت پسند ہے۔
ٹرمپ نے اپنی گفتگو کا آغاز ایران میں جاری جنگ اور اس زخمی امریکی فضائی اہلکار کی ریسکیو کارروائی سے کیا، جو اپنے طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد ایران کے ایک دور دراز پہاڑی علاقے میں پھنس گیا تھا۔
ٹرمپ نے اس ریسکیو مشن کو ’ایسی چیز جو آپ کم ہی دیکھتے ہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل اور انتہائی خطرناک کارروائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ایران سے زیادہ دشمنانہ ماحول کہیں اور ہو سکتا ہے۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا کہ دشمن کے علاقے میں اس طرح کی کارروائی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب وہ دشمن ’طاقتور‘ ہو لیکن انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران ایک ماہ پہلے جتنا مضبوط تھا، اب نہیں رہا۔
ٹرمپ سے صحافیوں نے پوچھا کہ انھوں نے گذشتہ روز اپنے ٹروتھ سوشل پوسٹ میں ’اتنی نازیبا زبان‘ کیوں استعمال کی یعنی وہ گالیاں جو انھوں نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھی تھیں۔
ٹرمپ نے جواب دیا کہ ’صرف اپنی بات سمجھانے کے لیے۔‘ انھوں نے مزید کہا ’میرا خیال ہے آپ یہ پہلے بھی سن چکے ہیں۔‘
تہران/اسلام آباد : ایران نے امریکہ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کو جمع کروا دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ (IRNA) کے مطابق، تہران نے عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں مستقل امن اور اپنی سیکیورٹی ترجیحات کو تسلیم کیے جانے پر زور دیا ہے۔
ایران کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز میں درج ذیل مطالبات اور شرائط شامل ہیں:
مستقل امن کا مطالبہ: ایران نے محض عارضی جنگ بندی (Ceasefire) کے بجائے جنگ کے “مستقل خاتمے” کی ضرورت پر زور دیا ہے، بشرطیکہ ایران کے تحفظات اور خود مختاری کا احترام کیا جائے۔
آبنائے ہرمز پروٹوکول: ایرانی تجویز میں دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ، آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے لیے ایک نیا پروٹوکول شامل کیا گیا ہے تاکہ وہاں سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پابندیوں کا خاتمہ: تہران نے مطالبہ کیا ہے کہ امن کے کسی بھی معاہدے کے نتیجے میں ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔
تعمیرِ نو اور علاقائی استحکام: تجویز میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو اور پورے خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نیا نے واضح کیا ہے کہ ایران اس وقت تک اپنی فوجی کارروائیوں اور جنگ کو جاری رکھے گا جب تک ملک کی سیاسی قیادت اسے ضروری سمجھے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ‘ایسنا’ (ISNA) کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دشمن کو اس حد تک سبق سکھانے کے لیے پرعزم ہیں کہ وہ دوبارہ جارحیت کی ہمت نہ کر سکے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ طویل مدتی جنگ کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کا خاتمہ صرف سیاسی حکام کے حکم پر ہوگا۔
دشمن کو عبرتناک شکست: محمد اکرم نیا کے مطابق، “دشمن کو اپنے کیے پر ضرور پچھتاوا ہوگا کیونکہ ہم اس جنگ کے ذریعے ایک ایسے حفاظتی مقام تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں دوبارہ کسی جنگ کا خطرہ باقی نہ رہے۔”
ترجمان نے زور دیا کہ ایران کا مقصد محض جوابی کارروائی نہیں بلکہ خطے میں ایسی پائیدار سیکیورٹی قائم کرنا ہے جس سے مستقبل میں کسی بھی جنگ کا راستہ روکا جا سکے۔
تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی فورسز کی جانب سے گرائے گئے طیارے کے پائلٹ کو بچانے کی کارروائی دراصل ایران کا افزودہ یورینیم (Enriched Uranium) چوری کرنے کا ایک ‘کور آپریشن’ ہو سکتا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز پریس بریفنگ کے دوران اس آپریشن پر کئی سوالات اٹھائے:
ترجمان کے مطابق امریکہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا پائلٹ صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں چھپا ہوا تھا، جبکہ امریکی طیاروں کی لینڈنگ کی جگہ جنوبی اصفہان میں تھی جو کہ پائلٹ کے بتائے گئے مقام سے بہت دور ہے۔
تبس ٹو (Tabas-2): ایران نے اس امریکی مشن کو 1980 کے ناکام ‘آپریشن ایگل کلا’ (جسے ایران میں آپریشن تبس کہا جاتا ہے) سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے “تبس ٹو” اور امریکہ کے لیے ایک ذلت آمیز شکست قرار دیا ہے۔
فضائی حدود کی خلاف ورزی: تہران کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے نام پر کی جانے والی یہ کارروائی ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی۔
تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کی ایک بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران کے انفراسٹرکچر پر ’پوری قوت کے ساتھ‘ حملے جاری رکھے۔
وزیر دفاع کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسالیہ میں واقع ایران کی سب سے بڑی پیٹروکیمیکل تنصیب پر بڑا حملہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ایک اور تنصیب پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اب یہ دونوں تنصیبات، جو مل کر ایران کی تقریباً 85 فیصد پیٹروکیمیکل برآمدات کی ذمہ دار تھیں، سروس سے باہر ہو چکی ہیں اور کام نہیں کر رہیں۔‘
اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ اسالیہ میں واقع یہ تنصیب ملک کی تقریباً آدھی پیٹروکیمیکل پیداوار کرتی تھی۔
نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دو پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
تسنیم نے بوشہر کے ایک نائب گورنر کے حوالے سے بتایا ہے کہ تنصیبات پر حملے کے بعد نقصان کا مکمل اندازہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے۔ خبر کے مطابق کئی پیٹروکیمیکل پیداواری یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں پیر کی صبح شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی عمارت اور یونیورسٹی کی مسجد سمیت یونیورسٹی کے کچھ حصوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یونیورسٹی کے قریب گیس سٹیشن پر حملے کے بعد قریبی علاقوں میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر پر حملے کے بعد پیر کی صبح جاری ہونے والی تصاویر میں تہران کے مغربی علاقوں سے دھواں اٹھتا بھی دکھایا گیا ہے۔
جنگ کے آغاز کے بعد سے تہران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور شاہد بہشتی یونیورسٹی سمیت متعدد یونیورسٹیوں پر حملے کیے گئے ہیں۔دریں اثنا تہران کے مضافاتی شہر بہارستان میں پیر کی صبح کئے گئے ایک حملہ میں10بچوں سمیت 17 افراد شہید ہوگئے۔
تہران کے مضافات میں واقعہ بہارستان کے گورنر نے حملے میں 13 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ بہارستان کے گورنر کے مطابق اس حملے میں شہر کے قلعہ میر قصبے میں دو رہائشی یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گورنر کے مطابق حملے کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اندیشہ ہے کہ اب بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
الجزیرہ عربی کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے نبطیہ الفوقہ پر ایک اور فضائی حملہ کیا ہے۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔
ایران نے فوجی تنصیب پر حملے کی مبینہ کوشش کے جرم میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی ہے، جبکہ اس سے ایک روز قبل اسی واقعے سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو بھی سزائے موت دی گئی تھی۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے عدلیہ کے حوالے سے بتایا کہ علی فہیم کو اس وقت پھانسی دی گئی جب سپریم کورٹ نے ان کی سزا کو برقرار رکھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی شامل
نے ان پھانسیوں کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کئی ملزمان سے اعترافی بیانات تشدد کے ذریعے حاصل کیے گئے۔
جنوبی لبنان کے قصبے کفر رمان پر اسرائیلی حملے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
لبنانی سول ڈیفنس نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے منگل تک دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد اس کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پیر کو 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حالیہ گھنٹوں میں دو ڈرون کو روک لیا گیا اور تباہ کر دیا گیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ہٹا دیا۔
زیو اگمون (Ziv Agmon) نسل پرستانہ ریمارکس پر اپنی حکومتی پارٹی اور اپوزیشن کی تنقید کی زد میں تھے۔
انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ نِسیم وتوری کو ببون (Baboon) اور ایلی ریوِیوو کو ذہنی معذور مراکشی کہا تھا۔
زیو اگمون نے یہ بھی کہا تھا کہ پتا نہیں ایسے لوگ پارلیمنٹ تک کیسے پہنچ جاتے ہیں۔
ابوظہبی میں شیل کے ٹکڑے لگنے سے ایک گھانا نژاد شہری زخمی ہوگیا۔
میڈیا دفتر کے مطابق یہ واقعہ موسیفہ میں رِن سسٹمز کمپنی میں ہوا، جب فضائی دفاع نے ایک حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
جاری بیان میں اہلِکاروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔
تہران صوبے میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران 6بچے شہید ہوگئے۔ جن میں 10 سال سے کم عمر چار لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔
اس سے قبل صوبے کے بہارستان کاؤنٹی کے رہائشی علاقے پر حملے کے دوران 13 افراد شہید ہونے کی خبر دی گئی تھی۔
امریکہ، ایران اور کئی علاقائی ثالث ممالک 45 روزہ ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جس کا مقصد جاری جنگ کو عارضی طور پر روک کر مستقل حل تک پہنچنا ہے۔
امریکی اور علاقائی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے یہ مذاکرات دو مرحلوں پر مبنی معاہدے کے تحت ہو رہے ہیں، جس میں پہلے مرحلے میں 45 روزہ جنگ بندی شامل ہے، جس کے دوران وسیع تر مذاکرات کے ذریعے جنگ کے مستقل خاتمے کی کوشش کی جائے گی۔
تاہم امکان ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی سمجھوتے تک پہنچنا مشکل ہو، لیکن یہ آخری موقع سمجھا جا رہا ہے کہ جنگ میں شدید کشیدگی اور بڑے پیمانے پر حملوں سے بچا جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایک آخری ڈیڈ لائن دی ہے، جس کے بعد اگر ڈیل نہ ہوتی تو وہ اہم انفراسٹرکچر پر حملے کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو ایرانی افواج بھی امریکہ کی اسی طرح کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی۔
الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے انفراسٹرکچر اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس ملک کی پوری آبادی کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور یہ ایک طرح سے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے مترادف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کسی منطق اور قانون کو نہیں مانتی اور بنیادی اخلاقیات کے تقاضوں سے عاری ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل کی جانب کئی میزائل داغے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے پناہ گاہوں میں جانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں، بشمول شہر حائفہ، فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجائے گئے ہیں جبکہ دفاعی نظام میزائلوں کو روکتے ہوئے سرگرم ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فون پر بات چیت کی اور “مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال” پر غور کیا گیا
چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اور سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملک کی رائل ایئر فورس نے ’کئی ایرانی ڈرونز‘ کو مار گرایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ٹائفون اور F-35 لڑاکا طیارے مشرقی بحیرہ روم، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے اوپر دفاعی مشن جاری رکھیں گے۔ ان کارروائیوں کو رائل ایئر فورس کے وائجر ٹینکر طیاروں اور رائل نیوی مرلن اور وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ ’خطے میں اپنے لوگوں کی سکیورٹی کے اقدامات بلند ترین سطح پر ہیں‘ اور برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہاں سرگرم ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے کم از کم 12 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔11افراد شہید اور 17زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حملہ مہرآباد ایئرپورٹ کے قریب کیا گیا۔
شریف یونیورسٹی کے قریب بھی ایک حملہ ہوا، تاہم یہ براہِ راست نشانہ نہیں تھا بلکہ قریب ہی گرا۔ اطلاعات کے مطابق شریف یونیورسٹی کے قریب حملہ علاقے میں واقع گیس سب اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جس کے باعث وہاں شدید دھواں اٹھ رہا ہے۔
گزشتہ رات تہران کے مختلف علاقوں میں مزید کئی حملے بھی کیے گئے۔
اسی دوران گزشتہ چند گھنٹوں میں تقریباً 12 شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں بندر عباس، اہواز (جہاں ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا)، ماحشہر، بندر لنگہ، شیراز، اصفہان، کرج اور قم شامل ہیں، جہاں پانچ افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ کونگ سٹی میں چھ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔
نشانہ بننے والے شہروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ عراقی گروپ کتائب حزب اللہ کے رہنما نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتا ہے تو خطے میں تیل و گیس کی تنصیبات پر حملے کیے جائیں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابو حسین الحمیداوی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر وہ طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز کھولنے کی کوشش کریں گے تو تیل اور گیس کے کوئی پلیٹ فارم یا تنصیبات باقی نہیں رہیں گی۔
انہوں نے خطے میں امریکی انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا، ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ خطے میں ان کے پاور پلانٹس بھی ہمارے لیے جائز ہدف ہیں اور اس حوالے سے کوئی سرخ لکیر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یا تو سب کے لیے سیکیورٹی قائم ہوگی یا پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

ایران نے اسرائیل پر حملوں کے تین مرحلوں میں 10 سے زائد میزائل داغے۔
چینل 12 کے مطابق ان میزائلوں میں ایک ایسا میزائل بھی شامل تھا جس میں ٹکڑے ہونے والا وارہیڈ نصب تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حملوں کے بعد وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک 90 سالہ خاتون شیلٹر کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہو گئی، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوج پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
ترجمان ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای میں ایران کے حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیراخلاقی دھمکی آمیز بیان پر جواب دے دیا۔
ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا، ٹرمپ اس وقت مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں۔
عراق کے کرد علاقے کے شہر سلیمانیہ میں ڈرون حملوں کے بعد دھماکے سنے گئے ہیں۔
الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں سلیمانیہ شہر کی فضاؤں میں آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شاہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا، خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق دار اور شاہزادہ فیصل بن فرحان نے فوری طور پر ڈی ایسکلیشن (کشیدگی میں کمی)،امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی امن کے لیے بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
فریقین نے پاکستان اور چین کی طرف سے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پیش کردہ پانچ نکاتی اقدام پر بھی بات کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
عالمی مبصرین امریکی صدر کی دھمکی آمیز پوسٹ کی ناشائستہ زبان پر حیران ہیں۔
ایرانی ردعمل میں اس گھٹیا زبان کو اہل ایران کی توہین قرار دیا گیاہے۔
ایرانی عدلیہ کی خبر ایجنسی میزان پر کہا گیا کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر اخلاقی زبان میں پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران اور پریشان ہیں۔
الجزیرہ نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک گالیوں سے بھرپور پوسٹ میں ایران کو دھمکی دی ہے۔ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اپنی دی گئی ڈیڈ لائن (مہلت) قریب آتے ہی ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں کے خلاف سخت اور نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں امریکی صدر کی پوسٹ کا متن شائع کرتے ہوئے جلی حروف میں لکھا کہ نیچے دیے گئے پیراگراف میں بہت سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کا پینل دنگ رہ گیا، اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔
سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ کیسا نفرت انگیز پیغام ہے، ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کل کسی معاہدے تک پہنچنے کے ’قوی امکانات‘ موجود ہیں، یہ بات انھوں نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’اگر جنگ کے خاتمے کے لیے جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ’سب کچھ تباہ کرنے اور ایران کے تیل پر قبضہ کرنے‘ پر غور کر رہے ہیں۔
تاہم فاکس نیوز کے چیف خارجہ امور کے نامہ نگار کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’ایک معاہدہ کل طے پانے کا ’قوی امکان‘ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ اس وقت مذاکرات کر رہے ہیں۔‘
لندن: اتوار کے روز برطانوی وقت کے مطابق 15:45 پر امریکی فضائیہ کے تین بی-1 بی لانسر بھاری بمبار طیارے گلوسٹرشائر میں واقع برطانوی فضائی اڈہ آر اے ایف فیئرفورڈ سے پرواز کر گئے، جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ ایران کی جانب جا رہے ہیں۔
ہر طیارہ متعدد ’بنکر بسٹر‘ ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بی-52 اور بی-1 طیارے گزشتہ کئی ہفتوں سے اسی اڈے سے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے پروازیں کر رہے ہیں، جن میں جے ڈی اے ایم بموں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
آج دوپہر روانہ ہونے والے یہ طیارے غالباً ایک ایسے مشن پر ہیں جو 15 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران راستے میں کئی مرتبہ ایندھن بھرا جائے گا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کا وقت لکھ دیا، سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ منگل رات 8 بجے ایسٹرن ٹائم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 8 بجے رات کا وقت ایران میں رات 3:30 بجے کا وقت ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت بدھ کی صبح 5 بجے ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا والے پیغام سے پہلے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایران جنگ خاتمے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے، ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔
اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران کو منگل کی شام کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے منگل کی شام تک کچھ نہ کیا تو ان کے پاس کوئی بجلی گھر نہیں رہے گا، ان کا کوئی پُل کھڑا نہیں رہے گا۔
امریکی نیوز نیٹ ورک اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے، امریکا کی زمینی فوج کا جانا ضروری نہیں لیکن یہ خارج از امکان بھی نہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کل معاہدہ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوسکتا، مجھے نہیں معلوم مجھے ان لوگوں کا کوئی اندازہ نہیں
ماسکو: روس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دھمکیوں اور الٹی میٹم کی زبان ترک کر کے مذاکرات کی راہ اپنائے۔
روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس گفتگو میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جنگ بندی کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرگئی لاوروف نے امید ظاہر کی کہ جاری جنگ کی شدت میں کمی لانے کی کوششیں بارآور ثابت ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اس صورتحال میں صرف اسی وقت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے جب وہ “الٹی میٹم کی زبان” چھوڑ کر معاملات کو سفارتی میز پر واپس لائے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کسی بھی فورم پر ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو بحران کے سیاسی حل کے لیے باقی ماندہ امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔
روس اور ایران نے سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ خطے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ٹی۔
روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور تمام فریقین کے درمیان بامقصد بات چیت ناگزیر ہے۔
حیفہ : ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں کے نتیجے میں شمالی شہر حیفہ میں ایک رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے دبنے اور دھماکے کی زد میں آنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اتوار کی رات گئے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کا ایک گروپ حیفہ شہر میں گرا۔ ٹائمز آف اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل براہِ راست ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر لگا، جس سے عمارت کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا۔
اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس (Mada) کے مطابق حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امدادی ٹیمیں عمارت کے ملبے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ پھنسے ہوئے شخص کو نکالا جا سکے۔
بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے زور دے کر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مسائل کو حل کرنے اور سمندری راستے کی دوبارہ بحالی کا واحد اور بنیادی راستہ خطے میں فوری جنگ بندی کا قیام ہے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سینہوا’ کے مطابق، یہ ریمارکس وانگ ای نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیے۔
وانگ ای کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور سمندری حدود کو محفوظ بنانے کے لیے سیاسی مذاکرات اور جنگ بندی سب سے اہم اقدام ہیں۔
چین اور روس کا تعاون: دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی استحکام کے لیے باہمی رابطے بڑھانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
تہران: ایران کے ایوانِ صدر کے ڈپٹی برائے مواصلات، سید مہدی طباطبائی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عالمی جہاز رانی کے لیے صرف اسی صورت میں دوبارہ کھولا جائے گا جب ایران کو ہونے والے جنگی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
سید مہدی طباطبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ
ایران آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے ایک “نیا قانونی ڈھانچہ” (New Legal Regime) متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت گزرنے والے جہازوں پر ٹریفک فیس (Transit Fees) عائد کی جائے گی، جسے جنگی نقصانات کے معاوضے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ایران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز سے آمد و رفت معطل رہے گی۔
ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی اہم تجارتی بندرگاہ ‘خورفکاں’ میں ایک مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
برطانوی بحری تجارتی ادارے (UKMTO) کے مطابق، بندرگاہ پر لنگر انداز ایک کنٹینر شپ نے مشکوک سرگرمی اور حملے کی اطلاع دی۔ جہاز کے عملے کے مطابق، جب وہ بندرگاہ پر سامان کی لوڈنگ میں مصروف تھے، تو انہوں نے جہاز کے بالکل قریب نامعلوم سمت سے آنے والے متعدد گولے یا پراجیکٹائل گرتے ہوئے دیکھے، جس سے زوردار دھماکے ہوئے۔
شارجہ کے سرکاری میڈیا آفس نے، جہاں یہ بندرگاہ واقع ہے، واقعے کی حساسیت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکام خورفکاں بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے اس “واقعے” سے نمٹ رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں بندرگاہ پر موجود متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بندرگاہ پر آپریشنز کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تہران : ایران اور اسرائیل-امریکہ کے درمیان جاری شدید کشیدگی اور فضائی معرکوں میں ایران کو ایک بڑا فوجی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس کالج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مسعود زارع ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل مسعود زارع ایرانی حدود میں ہونے والے ایک حالیہ حملے کا نشانہ بنے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔
جنرل مسعود زارع ایرانی فوج کے کلیدی شعبے ‘ایئر ڈیفنس کالج’ کی سربراہی کر رہے تھے، جو ملک کے دفاعی نظام کے لیے ماہرین کی تربیت کا ذمے دار ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران واشنگٹن نے مظاہرین تک اسلحہ پہنچانے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ نے ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے “کردوں” کا راستہ استعمال کیا تاکہ ان تک ہتھیار پہنچائے جا سکیں۔
صدر کے مطابق اسلحے کی فراہمی: امریکہ نے بڑی تعداد میں بندوقیں اور دیگر اسلحہ بھیجا۔ یہ اسلحہ کرد جنگجوؤں یا گروپوں کے ذریعے منتقل کیا جانا تھا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ اسلحہ مظاہرین تک کبھی نہیں پہنچا بلکہ کردوں نے اسے اپنے پاس ہی رکھ لیا۔
ایران کی جانب سے اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور عالمی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
عمان کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران اور عمان کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں آبنائے ہرمز سے ’بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے ممکنہ آپشنز‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت کے مطابق سنیچر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے ماہرین نے بھی شرکت کی، جہاں ’متعدد آرا اور تجاویز‘ پیش کی گئیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ تہران نے اگر پیر تک اس اہم بحری راستے کو دوبارہ نہ کھولا تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیروت: لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بیروت کے علاقے جناح پر اسرائیلی حملے میں 4 افرادجاں بحق، 39 افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح کہا کہ وہ لبنانی دارالحکومت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مقامی ذرائع اور تصاویر میں جنوبی بیروت کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا تھا کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفر حتیٰ میں ہونے والے حملوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تہران : ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے دوران انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عملے کو نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایرانی ہلالِ احمر (Red Crescent Society) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ فارس کے علاقے ‘کمہر میں ان کی ایک ایمبولینس کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہلالِ احمر کے ترجمان کے مطابق، ایمبولینس آج صبح سویرے ایک ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کی گئی تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ عملے نے فضا میں لڑاکا طیارے کی موجودگی اور اس کے قریب آنے کی آہٹ محسوس کرتے ہی فوری طور پر ایمبولینس کو خالی کر دیا تھا۔
این #جنایت_جنگی در حالی اتفاق افتاد که کنوانسیون های ژنو تاکید می کنند #آمبولانس ها نباید مورد حمله قرار گیرند، نباید تخریب شوند و نباید از فعالیت آنها جلوگیری شود حتی در زمانی که مریض یا زخمی ندارند.
این خودروی امدادی ما در ماموریت امدادی بود… https://t.co/4qD0goJBYN pic.twitter.com/d1GMJn8tUl— جمعیت هلالاحمر ایران (@Iranian_RCS) April 5, 2026
ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اب تک ملک بھر میں ہلالِ احمر اور ہنگامی امداد کی 46 ایمبولینسیں فضائی حملوں میں تباہ یا متاثر ہو چکی ہیں، جبکہ امدادی کاموں کے دوران ادارے کے 4 رضاکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں دفاعی نظام نے دشمن کے حملے کو فضا میں ہی ناکام بنا دیا، تاہم گرنے والے ملبے کے باعث ‘بروج’ (Borouge) پیٹرو کیمیکلز پلانٹ کے تین حصوں میں آگ لگ گئی۔
سرکاری اعلامیہ اور ہنگامی کارروائی ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملک کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ تاہم، تباہ شدہ میزائل یا ڈرون کا ملبہ پلانٹ پر گرنے سے تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔
حملے کے ملبے سے پلانٹ کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جس کا مکمل تخمینہ لگانے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے بعد پلانٹ میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
ٹرمپ گالم گلوچ پر اتر آئے۔ ایران میں تباہی پھیلانے کی نئی دھمکی
واشنگٹن/تہران : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر ہولناک تباہی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا منگل (7 اپریل) ایران کے لیے “پاور پلانٹ اور برج ڈے” ثابت ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آنے والا منگل ایران کے لیے “پاور پلانٹ اور برج ڈے” ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ امریکی فضائیہ ایران کے بجلی گھروں اور مواصلاتی پلوں کو نشانہ بنا کر ملک کو مفلوج کر دے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا “پاگلوں! اس آبنائے کو فوری طور پر کھول دو ورنہ تم جہنم کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔ بس دیکھتے جاؤ کہ کیا ہونے والا ہے!”
اس تازہ ترین دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم صدر ٹرمپ کے “منگل” والے الٹی میٹم نے پوری دنیا کو ہائی الرٹ کر دیا ہے کہ آیا کل سے خطے میں ایک بڑی آگ بھڑکنے والی ہے۔
تل ابیب: اسرائیل کی ڈرون بنانے والی اور کیمیکل فیکٹریاں حملے میں تباہ ہوگئیں، حکام نے تصدیق کردی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ملک کے مرکز میں قائم ڈرون فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
بیتح تیکفا میں قائم ڈرون فیکٹری سے ایرانی میزائل چند روز پہلے براہ راست ٹکرایا تھا، جو مکمل تباہی کی وجہ بنا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق فیکٹری دوبارہ کام نہیں کرسکے گی، یہی وہ جگہ تھی جہاں سے دفاعی صنعت اور اسرائیلی فوج کو ڈرونز، پائلٹ ہیلمٹس اور بم کے پرزے مہیا کیے جاتے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے صنعتی شہر نیوٹ ہوواو میں واقع زون میں کیمیکل فیکٹریوں پر حملہ ہوا، جس کے باعث زون میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کویت سٹی: کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق اس کی متعدد تنصیبات کو ایرانی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان اہم تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی اور جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں کویت انتظامیہ کہ کہنا ہے کہ جن مقامات پر آگ لگی ہے وہاں امدادی کارروائیاں جاری ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ تاہم جن مقامات کو نقصان پہنچا ہے اُن کے حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ یہ واقعہ خلیجی خطے کے دیگر حصوں، بشمول بحرین میں پیٹروکیمیکل اور توانائی کے مقامات پر حملوں کے بعد پیش آیا ہے۔
تہران/بغداد: خلیج فارس میں جاری شدید تناؤ اور بحری راستوں کی جزوی بندش کے دوران ایران کی جانب سے “برادر ملک” عراق کے لیے خصوصی رعایت کے اعلان کے بعد، عراقی خام تیل سے لدا پہلا بڑا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔
شپنگ ڈیٹا (LSEG اور Kpler) کے مطابق، پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والے ٹینکر ‘اوشین تھنڈر’ (Ocean Thunder) کو ایرانی ساحل کے انتہائی قریب سے آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
س جہاز پر بصرہ سے لوڈ کیا گیا تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل (Basrah Heavy Crude) موجود ہے۔
یہ جہاز 2 مارچ کو روانہ ہوا تھا اور وسط اپریل تک ملائیشیا کی بندرگاہ ‘پینگیرانگ’ پہنچنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، یہ ٹینکر اس وقت خلیج عمان میں موجود ہے۔
ایرانی عسکری حکام (خاتم الانبیا جوائنٹ ملٹری کمانڈ) نے گزشتہ روز باضابطہ بیان جاری کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں لگائی گئی حالیہ تجارتی پابندیوں سے عراق کو مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔
ایرانی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق “برادر ملک عراق ان تمام پابندیوں سے آزاد ہے جو ہم نے آبنائے ہرمز پر عائد کی ہیں؛ یہ پابندیاں صرف دشمن ممالک کے جہازوں کے لیے ہیں۔”

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے علاقائی کشیدگی کم کرنے کی تجاویز پر بات چیت کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور خطے کے دیگر ہم منصبوں، بشمول ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر، ترکی اور پاکستان جاری جنگ میں فعال ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ اسلام آباد میں حال ہی میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں علاقائی کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
اسرائیل کے شمالی علاقوں میں، بشمول بندرگاہی شہر حیفا، خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال ہیں۔
اب اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں وسیع پیمانے پر سائرن بجائے گئے ہیں، جن میں حیفا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک روز کے دوران ایران میں اپنے حملوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ نے وسطی اور مغربی ایران میں ایرانی حکومت کے 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات میں پاسدارانِ انقلاب کے بیلسٹک میزائل نظام کے ٹھکانے، ڈرونز کے ذخیرہ اور لانچنگ سائٹس، اور فضائی دفاعی تنصیبات شامل تھیں۔
تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔
جنوبی لبنان کے قصبے کفر حتہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بے گھر خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ خاندان ضلع نبطیہ کے علاقے کفر تبنیت میں اپنے گھر سے نقل مکانی کرکے محفوظ مقام کی تلاش میں کفر حتہ آیا تھا، جہاں ان پر حملہ ہوگیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک کروز میزائل کو حالیہ گھنٹوں کے دوران فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔
تاہم سعودی عرب کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اصفہان میں مار گرایا گیا امریکی طیارہ C-130 تھا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس طیارے کو پولیس کمانڈو یونٹ “فراج رینجرز” نے تباہ کیا اور یہ C-130 طیارہ تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ طیارہ حملہ آوروں کو ایندھن فراہم کر رہا تھا۔
جنوب مغربی ایران میں امریکی حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔
ہم ایران کے صوبہ کوہگیلویہ و بویراحمد میں لاپتہ امریکی اہلکار کے ریسکیو کیلئے آپریشن کیا گیا تھا۔ ان حملوں میں کم از کم 9 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے۔
ایک طبی اہلکار کے حوالے سے فارس نے بتایا کہ کوہگیلویہ کے علاقے کوہ سیاہ میں حملے کے دوران 5 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ بویراحمد کے علاقوں وازگ اور کاکان میں مزید 4 افراد شہید ہوئے۔
بحرین کی کمپنی بیپکو انرجیز نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد اس کے ایک تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینک میں آگ لگ گئی۔
کمپنی نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بیپکو بحرین کی قومی تیل کمپنی ہے۔
قبل ازیں، بحرین کے وزارت داخلہ نے آگ لگنے کی اطلاع دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ یہ آگ کہاں لگی تھی۔

روس نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے حملہ آوروں کی ساکھ پربدنما داغ ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے ان میزائلوں کو بھیجنے والوں کی ساکھ پر ایک بدنما داغ ہیں۔
ترجمان نے یاد دلایا کہ یہ ایرانی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کی ضمانتوں کے تحت آتی ہیں۔
جنوبی لبنان کے ضِیرا کے ضلع صدیقین میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق، اس فضائی حملے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی طیارہ مار گرایا جو اصفہان کے جنوبی علاقے میں گمشدہ اہلکار کو تلاش کر رہا تھا۔
ایرانی نیوز ایجنسی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں کھیت سے اُبھرتے ہوئے گھنے دھوئیں کو دکھایا گیا اور کہا “ٹرمپ کی ایک بہت بڑی شکست کو چھپانے کی ناامیدانہ کوشش۔”
اس سے قبل ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ گمشدہ عملے کے رکن کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

امریکی صدرٹرمپ نے ایران میں ہونے والے آپریشن کے بارے میں بتایا ہے کہ امریکی پائلٹ کی بازیابی کیلئے امریکی فوج نے درجنوں طیارے دنیا کے سب سے مہلک ہتھیاروں سے لیس، ان کی بازیابی کے لیے بھیجے۔پائلٹ کو زخم آئے لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ حقیقت کہ ہم دونوں آپریشنز بغیر کسی امریکی ہلاک یا زخمی ہوئے انجام دے سکے، یہ ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ ہم نے ایرانی فضاؤں پر مکمل فضائی بالادستی اور برتری حاصل کرلی ہے۔
ایک امریکی حکام نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ گرائے گئے F-15E طیارے کے دوسرے عملے کے رکن کو “شدید لڑائی کے بعد” بازیاب کر لیا گیا ہے۔
کویت کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کی وجہ سے دو پاور پلانٹس، وزارت تیل کی عمارت اور پانی صاف کرنے والے کارخانے کو نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل ایرانی حملوں کے باعث ایک سرکاری دفتر کے کمپیکس کو نقصان پہنچا تھا جبکہ کویت کی وزارت تیل کے دفتر میں بھی آگ لگ گئی تھی۔
اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے تھے، لیکن فوج نے انھیں روک دیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی فوج کے ایران پر حملے جاری ہیں، ایران کے پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 170 زخمی ہوگئے۔
مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں شہری انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے ایران کے شاہکار اسپورٹس مراکز کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے بمباری کرکے ایران کا تاریخی اسٹیڈیم تباہ کردیا۔ اس اسٹیڈیم میں تاریخ ساز میچز ہوا کرتے تھے تاہم اب یہاں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس اسٹیڈیم کا افتتاح 1974 میں ایشین گیمز کے موقع پر کیا گیا تھا۔ یہاں والی بال، باسکٹ بال، آئس اسکیٹنگ اور گھڑ سواری کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔
یہ کئی لحاظ سے ایرانی عوام کے لیے تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ہال جس میں 12 ہزار افراد کے لیے جگہ تھی، یہ تعمیراتی لحاظ سے ایک شاہ کار تھا کیونکہ 20 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط یہ پورا ہال صرف چار ستونوں پر قائم تھا اور اب یہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
امریکہ کے ایف 15 طیارے کو ایران نے جمعہ کے روز مار گرایا تھا۔ اس کے بعد امریکی فوج طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس علاقے میں پہنچی جہاں پائلٹ پیراشوٹ سے اترے تھے۔ ایک پائلٹ کو ڈھونڈ لیا گیا تاہم دوسرا تاحال ایران میں ہی ہے۔ ایران کے جنوبی مغربی صوبے کهگیلویه و بویراحمد میں اس پائلٹ کی تلاش کو آپریشن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھی جاری رہا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں امریکی اور ایرانی فورسز میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری طرف مقامی قبائل بھی بڑی تعداد میں اس علاقے کی طرف جا رہے ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطار ہے۔
US-IRAN DEAFENING FIREFIGHT WHERE F-15 PILOT SHELTERS — REPORTS pic.twitter.com/rDVcmI6sNd
— RT (@RT_com) April 5, 2026
⚡️🚨 Iran: Increasing numbers of reports indicate that clashes are happening between US and Iranian forces in the area where the US Pilot is suspected to be:
Thousands of people, citizens and tribesmen, are heading towards the areas of clashes between US forces and the… https://t.co/qPNiBStdYw pic.twitter.com/gAgVzN1nlp
— Middle East Observer (@ME_Observer_) April 4, 2026

پاسداران انقلاب نے اصفہان میں ایک ایم-کیو 9 جاسوس ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو ’آئی آر جی سی کے جدید جدید ایرو اسپیس ڈیفنس سسٹم اور ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت مار گرایا گیا ہے۔
دو روز پہلے بھی آئی جی آر سی نے اصفہان میں ہی دو MQ9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
جمعے کے روز ایرانی فوج کے محکمہ دفاع نے جنوبی ایران میں ایک ایف-15 اے طیارے اور آبنائے ہرمز پر A-10 وارتھوگ لڑاکا طیارہ گرانے کا اعلان کیا تھا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ایف 15 طیارے کی تباہی کے بعد اس کے ایک کریو ممبر کی تلاش کے لیے دوڑ جاری ہے۔

پاسداران انقلاب ایران نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کا دائرہ بڑھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے کو امریکا کے لیے دوزخ میں تبدیل کردیں گے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکی صدر سے کہا کہ بھولنا مت اگر جارحیت بڑھائی تو پورا خطہ تمہارے لیے دوزخ میں تبدیل کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا وہم پہلے ہی دلدل میں تبدیل کیا جاچکا ہے اور اب اس میں دھنس جائے گا۔
اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر دو روز میں یعنی پیر تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کو دوزخ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، دس دن کی مہلت ختم ہورہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 روز پہلے کہا تھا کہ ایران کو مزید دس روز کی مہلت دی جارہی ہے، اس دوران توانائی تنصیبات پر حملے نہیں کیے جائیں گے۔
تاہم ان تنصیبات پر یہ حملے مسلسل جاری ہیں اور ہفتے کو بھی نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعوے کی تردید کر دی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج تک شہید قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔
اس سے پہلے امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکہ میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔
کویت نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک سرکاری دفتر کمپلیکس کو “شدید نقصان” پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور نقصان کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایران جنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، تل ابیب کے ہبیما اسکوائر میں پابندی کے باوجود احتجاج ریکارڈ کیا گیا.
اسرائیلی پولیس نے انسانی حقوق تنظیم اسٹینڈنگ ٹوگیدرکے ڈائریکٹر سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی حکومت نے اسلام آبادکے ذریعے مذاکرات کی ناکامی کے مغربی پراپیگنڈے کی تردید کردی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی دارالحکومت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر تہران راضی نہیں اور ثالثی کی کوششیں بند گلی میں داخل ہو گئی ہیں۔
یہ ایک بڑی خبر تھی جسے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی خوب اچھالا۔لیکن ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس کی تردید کی ہے۔
پاکستان میں ایرانی سفارتخانے سے عباس عراقچی کا بیان بطور خاص جاری کیاگیا ہے۔بیان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکی میڈیا ایران کی پوزیشن کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے، پاکستان نے جو کوششیں کی ہیں ہم اس کیلئے مشکور ہیں اور ہم نے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں جو طے پائے وہ ہمیشہ کیلئے ہو اور ہم اس غیرقانونی جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتے ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
عراقچی نے اپنی ایک ٹویٹ میں تہران کی ایک حالیہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ولی عصر اسکوائر پر مظاہرین پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو گذشتہ دنوں وائرل ہوئی تھی۔
ایرانی حکام کے حوالے سے امریکی جریدہ نیویارک ٹائمزنے کہاہے کہ تہران پر حالیہ حملے میں زخمی سابق سفارتکار اور 1997 سے 2005 تک وزیرِ خارجہ کمال خرازی پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کی نگرانی کر رہے تھے، تاکہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ایک اجلاس ممکن بنایا جا سکے۔
عرب میڈیانے رپورٹ کیاہے کہ اگر دونوں فریق میز پر پیش کی جانے والی شرائط کو قبول کرتے، تو مبصرین کے مطابق یہ ظاہر ہوتا کہ واشنگٹن کے فیصلہ سازوں پر مایوسی چھا گئی تھی۔چونکہ جنگ کے توازن میں امریکہ کو سب سے طاقتور سمجھا جاتا ہے، اس لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ان مذاکرات کو روکنے کی کوشش کی، جس کے لیے خرازی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔
خرازی ایک ثالث یا اپنے نظام اور امریکہ کے درمیان پیغام رساں تھے۔خرازی کے تہران میں گھر پر کیے گئے ہوائی حملے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکہ اب کسی بھی ایرانی عہدیدار پر بھروسہ نہیں کرتا جس کے ساتھ مذاکراتی میز پر بیٹھا جا سکے۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ وہ ایک نرم مزاج اور پُرسکون شخصیت کے حامل ہیں۔ ان میں جارحیت کا تاثر نہیں ملتا اور وہ عام طور پر میڈیا میں ظاہر ہونا پسند نہیں کرتے۔ ان کی بقا ایران میں آنے والے نئے مرحلے اور تعطل کےشکار مذاکرات کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے۔
عرب میڈیانے کہاہے کہ امریکی جنگی طیارہ مارگرانے کا واقعہ اس لیے انتہائی غیر معمولی ہے کیوں کہ یہ گذشتہ 20 سال سے زائد عرصے میں پیش نہیں آیا۔
امریکی فضائیہ کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اور ایف-16 کے سابق فائٹر پائلٹ ہیوسٹن کینٹ ویل نے کہا کہ لڑائی کے دوران گرایا جانے والا آخری امریکی جنگی طیارہ اے-10 تھنڈر بولٹ 2 تھا اور یہ 2003 میں امریکہ کے عراق پر حملے کے دوران ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی فضائی دفاع کے نظام نے حالیہ دنوں میں 2 امریکی طیارے مارگرائے ہیں جن میں سے ایک ایف 15 اور دوسرا اے 10 ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے 160 سے زائد دشمن ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
قومی فضائی دفاع کے جوائنٹ ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی رضا الہامی کے مطابق ایرانی فوجی جدید مقامی ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کئی جدید جنگی طیارے، درجنوں کروز میزائل اور 160 سے زائد ڈرونز، جن میں ہرمیز اور لوکاس ڈرون شامل ہیں، تباہ کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیاں نئی حکمت عملی، جدید آلات اور دفاعی نظام میں جدت کے باعث ممکن ہوئیں، جس سے دشمن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
فوجی بیان کے مطابق فضائیہ نے “حکومتی فضائی دفاعی مقامات” پر حملے کیے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کا ایک فضائی دفاعی مرکز بھی شامل ہے جہاں میزائل رکھے گئے تھے۔
اسرائیل نے مزید کہا کہ اسلحہ سازی، تحقیق اور ترقی کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

ایران نے اسرائیل کا تیسرا ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے گرانے اور خاتون اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔
اسرائیلی ڈرون نے صیر کے شمالی مضافات میں ایک موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
عراق کی بصرہ آئل کمپنی کے ایک ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ البرجوسیہ میں ان کے کمپلیکس پر ایک ڈرون گرنے سے آگ لگ گئی ہے۔
تاہم نقصان کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
ایران میں حکام نے دو افراد کو پھانسی دی ہے جو ملک کے اندر حملے کرنے کی سازش کے مرتکب پائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں افراد تہران میں حزب اختلاف کے گروپ منافقین خلق سے تعلق رکھتے تھے۔
ایرانی حکام نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع سے متاثرہ ممالک کے صحت کے نظام کے لیے فوری امداد کی اپیل کر دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ لبنان، ایران، عراق، شام اور اردن کے صحت کے نظام شدید دباؤ کا شکار ہیں، کیونکہ گزشتہ ہفتوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران سے نمٹنے کے لیے 3 کروڑ 3 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی اپیل جاری کی ہے، جس کا مقصد متاثرہ پانچ ممالک میں صحت کی سہولیات کو سہارا دینا ہے۔
یہ اپیل مارچ سے اگست 2026 کے عرصے پر محیط ہے، جس کے تحت بنیادی طبی خدمات اور ٹراما کیئر کو برقرار رکھنے، بیماریوں کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط بنانے، بڑے پیمانے پر زخمیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور کیمیائی، حیاتیاتی، تابکاری اور جوہری ہنگامی حالات کے لیے تیاری کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
ایران نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی۔
ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن سے شہر کے کئی حصوں میں گونج محسوس ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح کے وقت مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے جس کے باعث فضائی دفاعی نظام کو بھی متحرک کیا گیا۔ ابھی تک کسی زخمی یا جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
دبئی کے علاقے مرینا میں انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر ہو گئی۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق انٹرسیپشن کے بعد ملبہ عمارت پر گرا، واقعے میں آگ لگنے یا کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رسیکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتِ حال سنبھال لی۔
دوسری جانب حکام نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی فرم کی عمارت پر میزائل کا ملبہ گر گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم صورتِ حال قابو میں ہے۔

لبنان میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سرحدی قصبے مارون الراس میں اسرائیلی دشمن کے زیر قیام ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا ہے، جہاں زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے انتظام کیا گیا تھا۔
گروپ کے مطابق یہ حملہ آج کا پانچواں اعلان شدہ حملہ تھا۔
الجزیرہ عربی کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے ضلع جزین کے قصبے القطرانی پر فضائی حملہ کیا ہے۔
تایم ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا کے لیے سیاہ دن ہے۔ نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہے۔
علاوہ ازیں ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے تین طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج حزب اللہ کے سامنے بے بس ہوگئی اور اسے شکست دینے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا آسان نہیں ہے، اور ایسا کرنے کے لیے پورے لبنان پر بڑا فوجی حملہ کرنا پڑے گا، جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اگلے ایک ہفتے میں سرحد سے 8 سے 10 کلومیٹر تک کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لے گی۔ اس سے حزب اللہ کی اسرائیل پر حملہ کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔
فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ 2024 کے آخر میں وہ جنوبی لبنان کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کر سکی تھی، لیکن اب دوبارہ کوشش کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وہ راکٹ ہیں جو دریائے لیتانی کے شمال میں مختلف جگہوں پر چھپائے گئے ہیں۔
ان علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے سے حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائل حملے کم ہو جائیں گے اور اسرائیل کو پہلے سے خبردار ہونے کا زیادہ وقت مل سکے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ طیارے گرنے سے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ لاپتہ عملے کے رکن کو نقصان پہنچایا گیا تو امریکہ کیا اقدام کرے گا؟
واضح رہے کہ ایران جنگ میں امریکہ کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوف ناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔
پاسداران انقلاب نے امریکہ کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کی شروعات کے بعد سے اب تک اس کی افواج کے 365 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
اب تک امریکی فوج کے 247، بحریہ کے 63، 19 مرینز اور فضائیہ کے 36 اہلکار اس جنگ کے دوران زخمی ہو چکے ہیں۔
پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق اس جنگ کے دوران اب تک 13 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے لاپتہ عملے کے رکن کی تلاش ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امریکی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی اپنی کارروائی میں مصروف ہیں۔
ماہر عسکری امور اور امریکی سفارتکار جیمز جیفری کہا ہے کہ ’جن مشنز کے بارے میں میں جانتا ہوں ان میں سے یہ سب سے خطرناک مشن ہے۔
ایسے مشنز عموماً ہیلی کاپٹروں کے ذریعے انجام دیے جاتے ہیں، جنھیں ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں اور دیگر فوجی طیاروں کی معاونت حاصل ہوتی ہے جو فضائی حملے کرنے اور علاقے میں گشت کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر اسرائیل نے دو فضائی حملے کیے ہیں۔
الجزیرہ عربی کے مطابق یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ وہ بیروت میں حزب اللہ کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
2 مارچ سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 1,368 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4,138 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 125 بچے اور 91 خواتین شامل ہیں۔
ان حملوں کے باعث دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

تہران میں شہید بہشتی یونیورسٹی کو آج ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ ان متعدد شہری تنصیبات میں سے ایک ہے جو گزشتہ چند دنوں میں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ صرف 24 گھنٹے قبل تہران میں پاسچر انسٹی ٹیوٹ (ویکسین کی تیاری کا ادارہ) کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ تہران اور کرج کے درمیان واقع بی ون پل بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں تقریباً 13 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صورتحال میں مسلسل شدت آ رہی ہے اور اس بات کے کوئی آثار نہیں کہ امریکہ یا اسرائیل ایران کے شہروں پر حملوں کی شدت میں کمی ہو۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں وادی بقاع کے علاقے سوہمور میں مسجد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیل کے اس حملے میں 2 نمازی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

عراق کے شہر موصل میں نیم فوجی دستے کے ایک اڈے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی پولیس ذرائع کے مطابق پاپولر موبلائزیشن فورسز کے 34ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
پی ایم ایف عراقی ریاستی سیکیورٹی نظام کا حصہ ہے اور اس میں ایران کے حامی گروہ بھی شامل ہیں۔
ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے عراق میں امریکی افواج اور تہران کے حمایت یافتہ گروہوں کے درمیان جوابی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، جس سے تشدد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

وسطی اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے قریب بنی براک میں شیشے کے ٹکڑوں سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ تباہ کیے گئے ایرانی میزائل کے ٹکڑے 17 مختلف مقامات پر گرے۔
روش ہاعین کے رہائشی علاقے میں میزائل گرنے سے شدید نقصان ہوا اور بجلی بند ہو گئی، جبکہ ایک کنڈرگارٹن کے قریب بھی میزائل کے ٹکڑے ملے ہیں۔
گیواتایم اور تل ابیب میں سڑکوں کو نقصان پہنچا، رامات گن میں ایک عمارت منہدم ہو گئی جبکہ بنی براک میں کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے جنوبی اسرائیل کے نیگیو کے صنعتی علاقے میں ایک اور ایرانی میزائل حملے کے باعث آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کی اہم ترین حبشان گیس تنصیبات پر ہونے والے ایک حملے میں ایک غیر ملکی شہری جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق مصر سے ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں گیس پلانٹ کے اندر دو مقامات پر آگ لگ گئی، جسے فوری کارروائی کے بعد قابو کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جن میں دو پاکستانی شہری اور دو مصری شہری شامل ہیں۔
میڈیا آفس کے مطابق، زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ تاہم، حملے کی وجہ سے تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے حملے کو فضا میں ہی ناکام بنایا، تاہم تباہ شدہ میزائلوں یا ڈرونز کا ملبہ تنصیبات پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر حبشان گیس فیلڈ میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن: ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ ’ایف 15 ای‘ گرائے جانے پر ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران میں مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے واقعے پر بریفنگ دے دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’صدر کو بریف کر دیا گیا ہے۔‘
دو امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ایران میں مار گرائے گئے ایف 15 لڑاکا طیارے کے عملے کا ایک رکن کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس عملے کے رکن کو امریکی فورسز نے ریسکیو کیا ہے۔
تہران: ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی حدود میں لاپتہ امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے بھیجا گیا ایک اور امریکی ہیلی کاپٹر بھی حملے کی زد میں آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس امریکی لڑاکا طیارے (ممکنہ طور پر F-15E) کے عملے کو تلاش کر رہا تھا جسے جمعہ کی صبح ایران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرچ مشن پر مامور ہیلی کاپٹر کو ایک پروجیکٹائل (گولہ یا میزائل) سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مزید دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں تاہم نیوزایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا،امریکی حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نے کی ۔
مہر نیوز کے مطابق، امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اس وقت حملے کا شکار ہوا جب وہ گرائے گئے طیارے کے پائلٹ کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس سے قبل ایران نے مغربی فضائی حدود میں ایک امریکی جیٹ طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کا ملبہ بھی سوشل میڈیا پر دکھایا گیا ہے۔
نیویارک:اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ اب سنیچر کے روز ہوگی۔
ابتدائی طور پر یہ ووٹنگ تین اپریل کو مقامی وقت کے مطابق 11 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے) شیڈول تھی۔ تاہم جمعہ کے روز یہ اقوامِ متحدہ کی ویب سائٹ پر درج نہیں تھی۔
ترجمان کے مطابق ووٹنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل کے ارکان نے کیا ہے۔
لندن: برطانیہ نے خلیجی خطے میں بڑھتے ہوئے فضائی خطرات کے پیشِ نظر اپنا جدید ترین دفاعی نظام ’ریپڈ رینجر‘ (Rapid Ranger) روانہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ قدم خاص طور پر ڈرون حملوں کو ناکام بنانے اور علاقائی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ ایک کم فاصلے تک مار کرنے والا فضائی دفاعی نظام ہے، جس کی رینج تقریباً 8 کلومیٹر ہے۔ یہ نظام خاص طور پر تیزی سے حرکت کرنے والے اہداف اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعہ کی صبح کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں اس دفاعی نظام کی تعیناتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کی مدد: برطانیہ کے دیگر فوجی اثاثے بھی خلیج کی جانب گامزن ہیں۔ ایک اور دفاعی نظام سعودی عرب بھیجا جا رہا ہے، جسے وہاں کے وسیع تر فضائی دفاعی نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے گا۔
برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ آپریشنل اپڈیٹ کے مطابق، رائل ایئر فورس (RAF) رجمنٹ کی ایک گن نے انتہائی پرخطر علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایرانی ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتیاں اتحادیوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی برطانوی کوششوں کا حصہ ہیں۔
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دھمکی آمیز بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
صدر پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کو تباہ کر کے اسے قدیم دور میں دھکیلنے کی بات کرنا دراصل ایک “عظیم جنگی جرم” کے ارتکاب کا اعتراف ہے۔
Does threatening to send an entire nation back to the Stone Age mean anything other than a massive war crime? This was the question I asked my Finnish counterpart, who is a jurist. History is full of those who paid a heavy price for their silence in the face of criminals.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 3, 2026
صدر پزشکیان نے فن لینڈ کے صدر اور ماہرِ قانون الیگزینڈر اسٹب سے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عالمی قانون ایسے جارحانہ بیانات کی اجازت دیتا ہے؟
انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ مجرموں کے سامنے خاموشی اختیار کرنے والوں کو ہمیشہ بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان پہلے سے موجود سفارتی تناؤ کو مزید شدت دے دی ہے۔
صدر پزشکیان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری پر کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ایسی دھمکیاں ایرانی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بحری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بہنام رضائی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 26 مارچ کو ایک حملے میں رضائی کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ’رضائی خطے کے ممالک سے متعلق خفیہ معلومات جمع کرنے کے ذمہ دار تھے اور مختلف انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کی قیادت کرتے تھے۔‘
ایرانی میڈیا نے 27 مارچ کو رضائی کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب کے متعلق خبر دی تھی۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے جمعہ کے روز ان کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کی۔
اسرائیلی فوج نے 26 مارچ کو پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کی تصدیق پاسدارانِ انقلاب نے چار روز بعد کی تھی۔
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران کی سٹیل پیداوار کی تقریباً 70 فیصد صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے اسے ایک ’بڑی کامیابی‘ قرار دیا۔ ان کے بقول اس کی وجہ سے پاسدارانِ انقلاب مالی اور عسکری وسائل سے محروم ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’میرے اور صدر ٹرمپ، اور اسرائیلی اور امریکی فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ اس ہم آہنگی کے ساتھ ہم ایران کو کچلتے رہیں گے۔‘
ان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل ’حزب اللہ کو بھی نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
نیویارک: امریکا نے سیکیورٹی خدشات پر نیو یارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر سعادت آغا جانی کو ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی نائب سفیر کو امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ سال دسمبر میں قومی سلامتی خدشات پر امریکا سے بے دخل کر دیا تھا۔
تاہم امریکا نے اس فیصلے کو اس وقت محتاط رکھا تھا، دسمبر کے شروع میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نوٹ کے ذریعے نیو یارک میں یواین ایرانی مشن میں نائب سفیر کو فوری امریکا چھوڑنے کا کہا تھا۔
ایرانی سفارت کار کو ’’دفعہ 13 طریقہ کار‘‘ کے تحت امریکا چھوڑنے کو کہا گیا تھا جو جاسوسی، امریکی مفادات یا قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے والے سفارت کاروں کیلئے باضابطہ طور پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بجائے، خاموشی سے اخراج کی سہولت فراہم کرنے کا عمل ہے۔
ٹوکیو/مسقط : ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ایک جاپانی ایل این جی (مائع قدرتی گیس) ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے اپنا سفر کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
جاپانی شپنگ کمپنی مٹسوئی او ایس کے لائنز (MOL) کے ترجمان نے جمعہ کے روز تصدیق کی کہ پاناما کے جھنڈے والا جہاز “سوہار ایل این جی” (Sohar LNG) آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر کر عمان کے ساحل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
فروری 2026 کے آخر میں ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز کی عملی بندش کے بعد یہ پہلا جاپانی جہاز ہے جس نے اس خطرناک بحری راستے سے گزرنے کا خطرہ مول لیا۔
کمپنی نے جہاز کے محفوظ گزرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیشگی بات چیت یا خصوصی انتظامات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، جہاز نے ایرانی پانیوں کے بجائے عمان کے ساحل کے قریبی راستے کا انتخاب کیا اور سفر کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے (AIS) سسٹم کو بھی عارضی طور پر بند رکھا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں عالمی تیل کی منڈی اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے۔
اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ بہت جلد آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں سے حاصل ہونے والے تیل کے ذریعے “بڑی دولت” کما سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا “تھوڑا اور وقت دیں، ہم آسانی سے آبنائے ہرمز (HORMUZ STRAIT) کو کھول سکتے ہیں، تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں اور ایک بڑی دولت (MAKE A FORTUNE) کما سکتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پوری دنیا کے لیے ایک “گشر” (Gusher – تیل کا بڑا چشمہ) ثابت ہوگا، جس سے تیل کی فراہمی میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔
ابو ظہبی: دبئی میں کیتھولک چرچوں نے حکومت کی ہدایات پر ایسٹر سے قبل تمام عبادات منسوخ کر دی ہیں۔
دبئی کے اسیسی چرچ کے سینٹ فرانسز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’حکومت کی جانب سے ہدایات کے مطابق ہمارے چرچ کی تمام تقریبات آئندہ اطلاع تک منسوخ کی جاتی ہیں۔‘
چرچ نے اپنے پیروکاروں سے ’سلامتی اور کمیونٹی کی فلاح‘ کی خاطر چرچ آنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
سینٹ میری کیتھولک چرچ کی جانب سے بھی اسی نوعیت کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی احکامات کے تحت وہ بھی اپنی عبادات منسوخ کر رہے ہیں اور اب جمعے کی تقریب براہِ راست آن لائن نشر کی جائے گی۔
ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے علاقے عجبان (Ajban) میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنانے کے بعد ان کا ملبہ گرنے سے کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی تفصیلات: حکومتی میڈیا آفس کے مطابق، یو اے ای کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے آنے والے میزائلوں کو روکا، تاہم ان کا ملبہ زمین پر گرنے سے جانی نقصان ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، زخمی ہونے والے نیپالی شہریوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو معمولی سے درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں۔ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں اور متعلقہ ادارے تحقیقات اور حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔
بشکیک: کرغزستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘کبار’ کے مطابق کرغزستان نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع سے متاثر ایرانی شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 129 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔
کرغز حکام کا کہنا ہے کہ یہ امداد صدر صدیر جپاروف کی ہدایت پر فراہم کی گئی ہے۔
امدادی سامان میں 66 ٹن خوراک شامل ہے جس میں آٹا، ڈبہ بند گوشت اور سبزیوں کا تیل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان میں 63 ٹن ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وضاحت کی ہے کہ یہ امدادی سامان سات ٹرکوں کے قافلے کے ذریعے ایران روانہ کیا گیا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد ایران میں کرغزستان کے سفیر اکیل بیک کلیچیف ایرانی حکام کے حوالے کریں گے۔
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں گیس کمپلیکس پر انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے آگ بھڑکنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات کو بند کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج ابوظہبی میں ایک گیس کمپلیکس پر انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات میں کام روکنا پڑ گیا۔
متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی کامیاب مداخلت کے بعد، حبشان گیس تنصیبات کے آپریشنز معطل کر دیئے گئے ہیں، ایمرجنسی رسپانس ٹیمز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پیرس:ایران پر مسلط امریکی و اسرائیلی جنگ کے بعد پہلی بار فرانسیسی کمپنی سے منسلک بحری جہاز نے آبنائے ہر مز کو عبور کر لیا ۔
عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق فرانس سے منسلک ایک کنٹینر بردار بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کو عبور کر لیا ہے، جو جنگ کے باعث متاثر ہونے والی بحری آمد و رفت کے بعد کسی مغربی یورپی کمپنی سے وابستہ جہاز کی پہلی نقل و حرکت سمجھی جا رہی ہے۔
مطابق سی ایم اے سی جی ایم کربی (CMA CGM Kribi) نامی جہاز ایرانی ساحل کے ساتھ سفر کرتا ہوا عمان کے قریب سمندر میں داخل ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معلومات جہازوں کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا اور اس معاملے سے واقف ذرائع نے فراہم کی ہیں۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد آبنائے ہرمز پر اپنی نگرانی سخت کر دی ہے۔
کویت نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ایرانی حملے میں بجلی اور پانی صاف کرنے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹ کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق ہنگامی ٹیمیں متبادل منصوبوں کے تحت کام کر رہی ہیں تاکہ پلانٹ کی فعالیت برقرار رکھی جا سکے اور تنصیب کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ صحت نے جمعہ کو بتایا کہ ایران پر حملوں کے آغاز (فروری کے آخر) سے اب تک مجموعی طور پر 6,594 افراد کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار دونوں شامل ہیں، جبکہ جاری کشیدگی کے باعث طبی نظام پر دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔
ایرانی ریلیف تنظیم ریڈ کریسنٹ کے مطابق ایران کے صوبہ بوشہر میں ایک ڈرون حملے نے ان کے امدادی گودام کو نشانہ بنایا۔
صبح تقریباً پانچ بجے چغادک علاقے میں ہونے والے اس حملے میں دو امدادی کنٹینرز، دو بسیں اور ایمرجنسی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
کسی کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مُلک کو میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے نئے میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں ہے۔
وزارت نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’مُلک کا فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے اور انھیں تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔‘
امارات کا کہنا ہے کہ ملک کے بعض حصوں میں سنائی دینے والی آوازیں انہی حملوں کو روکنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے آبادان شہر میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی تدفین کی تصاویر شائع کی ہیں۔
منگل کے روز بندرعباس شہر میں بھی ان کے لیے اسی نوعیت کی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 30 مارچ کو ایرانی پاسداران انقلاب نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اُن کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم اس سے چار روز قبل اسرائیل نے انھیں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

کویت کے شہر ’احمدی‘ میں واقع کویت آئل کمپنی کے زیرِِ انتظام چلنے والی ایک آئل ریفائنری کو جمعہ کی صبح سویرے ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈرون حملوں کے نتیجے میں اس ریفائنری کے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں ریفائنری کے کسی بھی کارکُن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی ہیں۔
اس سے قبل ’میزائل اور ڈرون حملوں‘ کے حوالے سے کویت پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ایران کے فوجی ترجمان ابراہیم زلفغاری نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ ایرانی پاور پلانٹس پر حملوں کی دھمکیاں جاری رکھتا ہے تو تہران خلیجی خطے میں توانائی کے انفراسٹرکچر اور امریکی توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو نشانہ بنائے گا۔
ایرانی فوجی حکام نے بار بار دھمکی دی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی ہدف بنا سکتے ہیں۔

فلپائن نے کہا ہے کہ اس کے جہازوں کو آبنائے ہرمز میں محفوظ گزرگاہ فراہم کی جائے گی۔ یہ منیلا حکومت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور اس آبی راستے کے ذریعے شپنگ کی سرگرمیوں کا بھی ایک اشارہ ہے۔
فلپائن نے ایران کے ساتھ کچھ عرصے سے رابطے کے بعد مذاکرات کیے۔ منیلا چاہتا تھا کہ اسے “دوست” ملک کے طور پر شناخت دی جائے تاکہ وہ تیل کی ترسیل وصول کر سکے۔
وزیر خارجہ تھیریسا لازارو نے کہا کہ مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے اور ان کے ایرانی ہم منصب نے وعدہ کیا کہ فلپائن کے جھنڈے والے جہاز، توانائی کی فراہمی اور عملہ “محفوظ، بلا رکاوٹ اور فوری گزرگاہ” حاصل کریں گے۔

ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایف 35 جنگی طیارہ ’وسطی ایران کی فضاؤں میں‘ نشانہ بنائے جانے کے بعد ’گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جنگی طیارے کو ’پاسدارانِ انقلاب کے جدید فضائی دفاعی نظام‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’طیارے پر حملے کے وقت اور گرنے کے دوران شدید دھماکے کے باعث اس بات کا امکان کم ہے کہ پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہو۔‘
امریکی اور اسرائیلی افواج کی قیادت کی جانب سے تاحال اس خبر پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے کل ایران کے اس دعوے کی تردید کی تھی جس میں قشم جزیرے کے قریب ایک جنگی طیارہ مار گرانے کا کہا گیا تھا۔

امریکی دباؤ اور حملوں کے باوجود ایران کے پاس بڑی تعداد میں میزائل اور ڈرونز موجود ہیں، جس سے ٹرمپ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔ سی این این نے ٹرمپ کا پول کھول دیا۔
امریکی خفیہ اطلاعات کے تازہ جائزوں کے مطابق پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کے میزائل لانچرز کا تقریباً نصف حصہ اب بھی فعال ہے اور ہزاروں ایک طرفہ حملہ آور ڈرونز ایران کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود ہیں، تین ذرائع جو ان معلومات سے واقف ہیں، نے سی این این کو بتایا۔
سی این این کے مطابق ایک ذریعے نے ایران کے حوالے سے کہا کہ وہ اب بھی پورے خطے میں مکمل تباہی مچانے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی خفیہ جائزے میں ان لانچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اس وقت دستیاب نہیں ہیں، جیسے وہ لانچرز جو حملوں کے بعد زمین کے اندر دبائے گئے ہیں لیکن مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے ہزاروں ڈرونز اب بھی موجود ہیں، جو ملک کی ڈرون صلاحیت کا تقریباً 50 فیصد بنتے ہیں۔ تازہ معلومات سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ ایران کے ساحلی دفاعی کروز میزائلز کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
یہ میزائل ایران کو آبنائے ہرمز میں شپنگ ٹریفک کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں اور خطے میں اس کی اہم عسکری قابلیت کے طور پر شمار ہوتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ خلیجی خطے میں استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہیں۔
کریملن میں مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کے دوران پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال دونوں ممالک کے لیے مشترکہ تشویش کا باعث ہے اور ماسکو اس معاملے میں مدد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ جاری تنازع جلد حل ہو جائے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر بات کی ہے، روس ہر ممکن اقدامات کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ جمعرات سے اب تک پانچ ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ رات کے دوران ایک ڈرون کو مار گرایا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل جمعرات کو جاری بیان میں وزارت نے چار ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں میں رات بھر شدید حملے جاری رہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور ذرائع ابلاغ نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مغربی تہران، ملارد، پارچین، کرج، مہرشہر، شہریار، بندرعباس، بہبہان، برازجان اور بوشہر میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔
اسی طرح تبریز، شیراز اور قم میں بھی دھماکوں اور حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے ان حملوں کے دائرہ کار اور اہداف سے متعلق مزید معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو امریکہ کی اعلیٰ ترین قانون نافذ کرنے والی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی اور ان کی انتظامیہ کی مضبوط حمایتی رہی ہیں۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ نجی شعبے میں ایک کردار کی طرف ’منتقل‘ ہو رہی ہیں۔
بونڈی کا محکمہ انصاف کی سربراہی کا دور اکثر جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجرا اور اس مجرم جنسی مجرم کی تحقیقات کے معاملے کی وجہ سے زیرِ سایہ رہا۔
وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی دوسری عہدیدار ہیں جنھیں عہدے سے ہٹایا گیا، اس سے پہلے مارچ میں کرسٹی نوم کو ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔ بونڈی کی جگہ ان کے سابق نائب ٹوڈ بلانش لیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے دبئی میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے ایک ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز کمال خرازی اور ان کی اہلیہ کی شہادت کی کوشش کے جواب میں کیا گیا۔
تاہم دبئی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے اوریکل کمپنی پر حملے کے دعوے کی تردید کی ہے۔
یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آئی ہیں، اس کے بعد کہ پاسدارانے انقلاب نے اس سے قبل امریکہ کی 18 بڑی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جن میں مائیکروسافٹ، گوگل، ایپل، میٹا، انٹیل، آئی بی ایم، ٹیسلا اور بوئنگ شامل ہیں اور انھیں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’جیسا کہ ہم پہلے خبردار کر چکے تھے، ایرانی شخصیات کے قتل کے بدلے میں ہم اُن جاسوس ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے جو دشمن کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بنیاد ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی کمپنی اوریکل کے ڈیٹا سینٹر اور کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی پاسدارانِ انقلاب یہ دعویٰ کر چکی ہے کہ اس نے بحرین میں ایمیزون کے ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بحرین کی قرارداد میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے فوجی اقدام کی تجویز زیر غور آئی۔
آبنائے ہرمز میں تجارتی راستہ کھولنے کے لیے طاقت کے استعمال کی اجازت پر بھی بحث کی گئی۔
خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ خلیجی ممالک کو ایرانی جارحیت کا سامنا ہے، رکن ممالک کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سلامتی کونسل سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کیے، جس سے ایک اسرائیلی شہر میں دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی حملے روکنے میں ناکام رہا، جبکہ ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرے کے قریب دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا اور طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا، بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا امریکہ اور اسرائیل اب ماضی سے کہیں زیادہ سخت حملوں کے لیے تیار رہیں۔
اماراتی وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر نے کہا کہ ایران کوبین الاقوامی قانون کے تحت آبنائے ہرمز بند کرنےکاحق نہیں، آبنائےہرمز میں گزرنے کیلئے فیس وصول کرنا سمندری قزاقی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا خطےمیں حالات کے پیشِ نظر فوری کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل رینڈی اے جارج فوری طور پر امریکی فوج کے 41ویں چیف آف سٹاف کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ دفاع جنرل جارج کی دہائیوں پر محیط خدمات پر ان کا شکر گزار ہے۔

ایران کے شہر کرج میں ایک پُل پر حملے کے بعد اپنے بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’سویلین مقامات بشمول زیر تعمیر پُلوں پر حملے ایرانیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
کرج میں پُل پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ (حملے) صرف انتشار کا شکار دشمن کی شکست اور اخلاقی زوال کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہر پُل اور ہر عمارت پہلے سے زیادہ مضبوط بنا لی جائے گی، مگر جو چیز کبھی بحال نہیں ہو سکے گی وہ امریکہ کی ساکھ کو پہنچنے والا نقصان ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پُل پر حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ: ایران کا ’سب سے بڑا پُل زمین بوس ہو گیا ہے، اب کبھی استعمال کے قابل نہیں رہے گا، آگے اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔

ایران کے شہر کرج میں ایک پُل پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق البرز کے گورنر کے دفتر کے ایک عہدیدار قدرت اللہ سیف نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ان حملوں کو ’خوفناک جرم‘ قرار دیا ہے۔
کچھ گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہر کرج میں واقع ایک پُل پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فضائی حملے کے بعد پُل پر شعلے اور دھوئیں کے بادل اُٹھ رہے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ انھیں اس حملے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔
ٹرمپ بظاہر اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

رات گئے بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 18 زخمی ہوگئے۔
ریجنل پولیس افسر سجاد خان کے مطابق تھانے کے قریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
جاں بحق افراد میں تین خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جنرل رینڈی جارج کو سنہ 2027 تک اس عہدے پر رہنا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ جنرل رینڈی جارج کی جگہ ایسا افسر اس عہدے پر لایا جائے جو امریکی فوج کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کے وژن پر عملدرآمد کرے۔
اب تک سیکریٹری دفاع ایک درجن سے زیادہ سینیئر فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا چکے ہیں۔

امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے چیف آف سٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جنرل رینڈی جارج کو سنہ 2027 تک اس عہدے پر رہنا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ جنرل رینڈی جارج کی جگہ ایسا افسر اس عہدے پر لایا جائے جو امریکی فوج کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کے وژن پر عملدرآمد کرے۔
اب تک سیکریٹری دفاع ایک درجن سے زیادہ سینیئر فوجی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا چکے ہیں۔