مولانا فضل الرحمان کا نماز جمعہ تک ملک بھر میں دھرنے ملتوی کرنے کا اعلان

جے یو آئی کا احتجاج جاری رہے گا، نمازِ جمعہ کے بعد مظاہرے ہوں گے، رات گئے خطاب

November 27, 2026 · اہم خبریں
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں جاری دھرنے نمازِ جمعہ تک ملتوی کر دیے گئے ہیں اور جمعہ کے روز نماز کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

 

اس اعلان کے بعد کے یو آئی سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے کارکنوں سے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ملک بھر میں جاری تمام دھرنے ملتوی کیے جاتے ہیں۔

ترجمان جماعت اور جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کے عزم و استقلال کو سراہا اور واضح کیا کہ احتجاج کا یہ سلسلہ پوری حکمت عملی کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ان کا راستہ نہیں روک سکتیں اور جماعت کا ہر کارکن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے اور جماعت اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کرے گی۔ نمازِ جمعہ کے بعد ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا انتظام کریں گی۔

مولانا فضل الرحمان کو جمرات کے روز سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم انہیں روک دیا گیا جس کے بعد انہوں نے ملک بھر میں کارکنوں کو سڑکوں پر آنے کی کال دے دی۔ احتجاج کے سبب کئی شہروں میں سڑکیں جب کہ مختلف مقامات پر موٹرویز بند ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں: مولانا فضل الرحمان کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں،لاہور پولیس۔ نظر بندی کی بھی تردید

یہ بھی دیکھیں: مولانا فضل الرحمان کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے، عبدالغفور حیدری

یہ بھی دیکھیں: مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی نشاندہی، مسماری کا نوٹس جاری