مولانا فضل الرحمان کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے، عبدالغفور حیدری
سخت ردعمل، حکومت کو وارننگ جاری، حالات کشیدہ ہوں گے، ترجمان جے یو آئی۔
مولانا فضل الرحمان کو نقصان پہنچا تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے، عبدالغفور حیدری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح کیا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی براہِ راست ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوگی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیر داخلہ وزیراعظم کے مشورے کے بغیر سیکیورٹی ہٹا سکتے ہیں؟
مولانا عبدالغفور حیدری نے الزام عائد کیا کہ اداروں کے لوگ صبح سے مولانا کے گھر کا طواف کر رہے ہیں، اور مسلم لیگ (ن) بلاوجہ خوفزدہ دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج ان کا آئینی حق ہے جسے پرامن طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں، لیکن وہ کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔