شینزن میں روس نے امریکہ کو ایٹمی بریف کیس بھی دکھا دیا

ان دن پہلے ملاقات میں پیوٹن نے ٹرمپ سے تاریخی مصافحہ کیا تھا

November 19, 2026 · امت خاص
شینزن میں روس نے امریکہ کو ایٹمی بریف کیس بھی دکھا دیا

شینزن میں روس نے امریکہ کو ایٹمی بریف کیس بھی دکھا دیا

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا جوہری حملے کی منظوری دینے والا خفیہ بریف کیس پہلی بار نایاب ویڈیو فوٹیج میں دکھائی دے گیا، روسی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ویڈیو میں ایک بحری افسر نے صحافی کو بتایا کہ اس کے پاس صدر پیوٹن کا جوہری کمانڈ بریف کیس موجود ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق یہ فوٹیج چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سامنے آئی، جہاں روسی صدر کی شرکت اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس بریف کیس کو چیگٹ (Cheget) کہا جاتا ہے، جس کا نام قفقاز کے ایک پہاڑ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ سوویت دور میں تیار کیا گیا تھا اور ایک محفوظ مواصلاتی نظام کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے ذریعے روسی صدر جوہری حملے کی منظوری دے سکتے ہیں۔

یہ حساس بریف کیس صدر پیوٹن کے ساتھ مسلسل سفر کرتا ہے، تاہم اسے عوامی سطح پر شاذ و نادر ہی فلمایا جاتا ہے۔

یہ فوٹیج ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 2026 کے اے پی ای سی اجلاس کے دوران پیوٹن کی چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات متوقع ہیں، جن میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے محدود کرنے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔