بلاول بھٹو کا بیان بالکل ٹھیک ہے ، کاغذی وزیر اعظم اور کاغذی صدر نہیں ہونا چاہیے ، رانا ثناء اللہ
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں کسی کو استعمال نہیں کیا گیا، نجی ٹی وی سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان بالکل ٹھیک ہے کہ کسی کو کاغذی وزیر اعظم اور کاغذی صدر نہیں ہونا چاہیے، وہ اچھے سیاستدان کی مثال بنیں تاکہ تقلید کریں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم میں کوئی استعمال نہیں ہوا، ان ترامیم میں کوئی ٹشو پیپر نہیں بنا، بلاول بھٹو کا سیاست میں مقام ہے، اُن کی بات کی وضاحت خود کرسکتے ہیں۔
انا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں تو واپس کر دیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خود کہا ہے کسی نے اُن سے صوبوں کی بات نہیں کی، صوبے بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو ن لیگ موقف اختیار کرے گی، جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتا ن لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں۔