سوشل میڈیا پر وائرل علی رضا کے خلاف نقاب پوش خاتون کے سنگین انکشافات

گزشتہ پانچ برس سے علی رضا کو جانتی ہیں اور ماضی میں گلریز کے علاقے میں ان کے اپارٹمنٹ کے قریب رہائش پذیر تھیں۔

November 27, 2026 · امت خاص
سوشل میڈیا پر وائرل علی رضا کے خلاف نقاب پوش خاتون کے سنگین انکشافات

سوشل میڈیا پر وائرل علی رضا کے خلاف نقاب پوش خاتون کے سنگین انکشافات

اسلام آباد- سوشل میڈیا پر طلاق کی ویڈیو کے ذریعے توجہ حاصل کرنے والے علی رضا سے متعلق ایک اور خاتون کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں ان پر گھریلو تشدد، خواتین کو مبینہ طور پر جسم فروشی پر مجبور کرنے اور ان کی کمائی استعمال کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اسما نامی نقاب پوش خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے علی رضا کو جانتی ہیں اور ماضی میں گلریز کے علاقے میں ان کے اپارٹمنٹ کے قریب رہائش پذیر تھیں۔ خاتون کے مطابق علی رضا کی ازدواجی زندگی اور ماضی کے بارے میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کہانی اصل صورتِ حال سے مختلف ہے۔

اسما نے اپنے انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ ایک مرتبہ اپارٹمنٹ سے شور اور چیخ و پکار سن کر جب وہ وہاں پہنچیں تو علی رضا کی اہلیہ زخمی حالت میں موجود تھیں اور ان کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ خاتون کے مطابق یہ جھگڑا مبینہ طور پر چند ہزار روپے چھپانے کے معاملے پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ثنا بی بی کے سابق شوہر علی رضا کا بیان سامنے آگیا، طلاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی وجہ بتا دی

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ علی رضا اپنی بیویوں کو اپارٹمنٹ میں باہر سے تالے لگا کر رکھتے تھے اور آس پاس کے لوگوں کو ان پر نظر رکھنے کی ہدایت دیتے تھے تاکہ وہ گھر سے باہر نہ نکل سکیں۔

خاتون نے علی رضا پر یہ سنگین الزام بھی عائد کیا کہ وہ اپنی بعض کم عمر بیویوں کو مبینہ طور پر جسم فروشی پر مجبور کرتے اور گاہکوں سے خود معاملات طے کرکے رقم وصول کرتے تھے۔ ان کے مطابق مزاحمت کرنے والی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ انہوں نے ایک کمسن بچی پر تشدد کا الزام بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:۔

اسما نے علی رضا کی جانب سے خود کو بے سہارا ظاہر کرنے کے لیے بیان کی جانے والی بعض ذاتی کہانیوں پر بھی سوال اٹھائے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ علی رضا کے اہلِ خانہ زندہ ہیں، تاہم مبینہ طور پر ان کے رویے کی وجہ سے خاندان نے انہیں جائیداد سے الگ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علی رضا کی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی اہلیہ ثناء کی جانب سے بھی مختلف انکشافات سامنے آئے تھے۔ اب اسما کے انٹرویو نے معاملے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔