کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے حملوں پر احتجاج

حملے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، احتجاجی مراسلہ حوالے

November 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کویتی وزارت خارجہ کے مطابق کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں دو اطالوی شہری ہلاک جبکہ ایک کویتی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کویتی وزارت خارجہ نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

کویتی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

کویت نے اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کویتی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کویت کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔