اسلام آباد: گزشتہ ہفتے انتقال کرنے والے مرحوم اولمپیئن منصور احمد کی یاد میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےاسلام آباد میں اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، اسٹیڈیم تعمیر کروانی کی تجویز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے پیش کی تھی اور تجویز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں منظور کر لی گئی۔بورڈ نے مرحوم گول کیپر کے اہلخانہ کے لیے 10لاکھ روپے منظور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ایتھلیٹس کے لیے ہیلتھ انشورنس کی تجویز بھی منظور کی۔