ہفتہ اور اتوار کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے- محکمہ موسمیات

 

کراچی: شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے،محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو ہیٹ ویو کا امکان ظاہرکردیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہو چکی ہیں، شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی، ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی جب کہ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر سیکریٹری ہیلتھ اور کشمنر کو فون کیے اور موبائل اسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔