اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے اور دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں، وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں، عوام کو اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے، آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ابھی حتمی جنگ جیتنا باقی ہے۔