سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی
سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتا ہے اورالیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دورنہیں رکھنا چاہتا، آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام مبصرین کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، غیرملکی انتخابی مبصرین کو عالمی طریقہ کار کے تحت ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں گے، غیرملکی مبصرین انتخابی عمل کے جائزے کے لیے اپنی درخواستیں وزارت داخلہ کے ذریعے بھیجتے ہیں، وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد الیکشن کمیشن مبصرین کو اجازت نامے جاری کرے گا۔