روزہ کی حالت میں خون دیا جا سکتا ہے۔ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل

دبئی:دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دوسری رائے بھی پائی جاتی ہے، جس پر علماکی بڑی تعداد کا اتفاق ہے، کہ روزہ کی حالت میں خون دیا جا سکتا ہے۔یہ واضح رہے کہ روزے کے دوران بلڈ ٹیسٹ کیلئے خون دینے یا پھر کسی کی جان بچانے کیلئے زیادہ مقدار میں خون دینے کی ضرورت کسی کو بھی پیش آ سکتی ہے لیکن عام رائے یہ پائی جاتی ہے کہ روزے کی حالت میں خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دوسری رائے بھی پائی جاتی ہے، جس پر علماکی بڑی تعداد کا اتفاق ہے، کہ روزہ کی حالت میں خون دیا جا سکتا ہے بشرطیکہ خون دینے والا اس قدر کمزوری کا شکار نہ ہو جائے کہ روزہ جاری نہ رکھ پائے۔