جکارتہ:انڈونیشیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے 4حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیاجبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں5 نامعلوم حملہ آوروں نے پیکان بارو شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے4 حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ایک اور کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے۔ اسلامک سٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔