لاہور:پنجاب میں صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں انکشافات ہوئے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی کمپنی کو نوازنے کے لئے مسابقتی ریٹس نظر انداز کئے گئےتھےاور صاف پانی کمپنی نے کم ریٹ چھوڑ کر عمران علی یوسف سے تقریباً 35 فیصد مہنگا معاہدہ کیاتھا۔علی عمران کے پلازے میں صاف پانی کمپنی کا دفتر لینے کیلئے کئی دیگر پلازوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پونے گیارہ لاکھ کا دفتر چھوڑ کر ساڑھے 23 لاکھ روپے ماہانہ پر دفتر کرائے پر لیا گیا اور چیک کے ذریعے 2 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 800 روپے کی ادائیگی کی گئی۔