لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی نہایت قابل احترام ہیںان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ،ہم سب نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو“ کےداعی اور علمبردار ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آصف کرمانی کے حوالہ سے میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں و فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں،جس پر خواجہ سعد رفیق احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئےتھے۔