برازاویلا:عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایبولا کی وبا کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں4 اپریل سے 13 مئی کے درمیانی عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔