لندن:ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد فیس بک نے 200 ایپس معطل کردیں کمپنی نے ایک ہزار سے زائد ایپس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کمپنی ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد انتہائی محتاط ہوگئی اور صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کر رہی ہے،ان ہی اقدامات کے سلسلے میں فیس بک نے ان 200 ایپس کو معطل کردیا جو صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی تھیں۔فیس بک کمپنی نے ایک ہزار سے زائد ایپس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے جس کے دوران یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ صارفین کا فیس بک ڈیٹا کون کون غلط جگہ پر استعمال کر رہا ہے؟۔