روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شامی ہم منصب سے ملاقات

 

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شامی ہم منصب بشار الاسد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ روس نے شام میں سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ملاقات روس کے شہر سوچی میں کیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات اب سیاسی عمل کے آغاز کے لئے سازگار ہیں۔ صدر اسد کو صدر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ دہشت گردوں کی شکست کے بعد اب سیاسی عمل شروع کریں،ملک کی بہبود سیاسی عمل میں ہے۔ شامی صد رنے یقین دہانی کرائی کے ہم سیاسی عمل شروع کرنے والے ہیں۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے صدور نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کے مطالبے کے تحت نیا آئین تشکیل دے کر سیاسی عمل میں تمام فریقین کو شامل کیا جائے گا۔