قاہرہ: مصر نے غزہ سے ملنے والی سرحد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے رفح سرحدی گزر گاہ کو ماہ رمضان کے پورے مہینے کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا مقصد مظلوم غزہ کے شہریوں کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے۔ رفح اسرائیلی ناکہ بندی کے بغیر وہ واحد سرحدی گزر گاہ ہے، جس کے ذریعے غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ ہے۔