ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں فی الوقت ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے اسکول سے باہر دوڑ لگادی۔ اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق ایک شخصدوڑتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اچانک فائرنگ کردی۔ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی، حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سےزخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔