کیوبا کے ائیر پورٹ پر مسافر طیارہ گر کر تباہ -ہلاکتوں کا خدشہ

 

ہوانا :کیوبا کے دارلحکومت ہوانا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے حادثے میںبڑی تعدادمیں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق ہوانا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ بوئنگ 737 گر کر تباہ ہوگیا،طیارہ ٹیک آف کے فوری بعدگر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں 109 مسافر سوار تھے، حادثے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔