سعودی عرب بس حادثہ -9معتمرین ہلاک-13زخمی

جدہ : مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو ہجرہ روڈ پرحادثہ پیش آیا۔شہری دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔