کانوینٹ جیسز اینڈ میری اسکول کے نئے کیمپس کی تعمیر رکوادی گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کے باوجود کراچی کے تاریخی کانوینٹ جیسس اینڈ میری اسکول کے نئے کیمپس کی تعمیر روک دی گئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود ایک با اثر شخص کے حکم پر تعمیرات رکوا دی گئیں اور سنگ بنیاد کی تختی تک گرادی گئی۔جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے انتظامی اداروں اور حکومت سے رابطہ کیا مگر کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرسکا۔واضح رہے کہ 25 اپریل 2018 کو وزیر اعلیٰ سندھ نے کلفٹن بلاک پانچ میں 5 ہزار گز کے اس نئے کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا اور تعمیرات کا آغاز کردیا گیا تھا۔