کراچی : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر حملے اور مبینہ قتل کے دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد پر 21 اپریل کو ہونے والے مبینہ حملے اوران کے جاں بحق ہونے کی تمام خبریں غلط ثابت ہوگئیں ،سعودی ولی عہد مصری صدر کی خصوصی دعوت پر مصر میں موجود ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہے ہیں، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ان کی فیملی اور بحرین کے ولی عہدبھی موجود ہیں۔ ان کی سعودی عرب میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانی میڈیا نے پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا کہ محمد بن سلمان ریاض میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، اسی لئے وہ کئی روز سے منظر عام پر نہیں ہیں ۔