شہباز شریف کی اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت۔ظلم روکنے کا مطالبہ

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینوں پر ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، عالمی برادری آگے بڑھ کر اسرائیلی بربریت روکے۔فلسطین سے یکجہتی کے دن پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان سے ہرسطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقد س منتقل کرنے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔