لندن: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق برادر نسبتی اور صیہونیت کی راہ پر گامزن برطانوی سیاستدان زیک گولڈ سمتھ نے امریکہ کا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل ہوتے ہی اپنا اصل روپ دکھانا شروع کردیا ۔ زیک نے بجائے قاتل اسرائیل کی مذمت کرنے کے پیر کے روز ہونے والے قتل عام کا ذمہ دار فلسطینیوں کو قرار دینا شروع کردیا اور ایسی ایسی توجیحات گھڑ لیں کہ بندے کو ان کی ذہنی صحت پر ہی شک ہونے لگتا ہے۔