پیرس:فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں ملوث ہونے کے شبے میں 6 کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شام، لبنان اور چین میں بیٹھ کر کام کرنے والی ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ یہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے ایک منصوبے سے منسلک ہیں۔ ساتھ ہی 2 شامی باشندوں کو بھی اسی طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔