ٹیکساس: امریکا میں موجود پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستانی طلبہ کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سبیکا شیخ کی میت جلد پاکستان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب سبیکا کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سبیکا اسکالر شپ پروگرام پر امریکا پڑھنے گئی تھی۔ امریکی پروگرام کے لئے 6 ہزار طلبا میں 75 کا انتخاب ہوا تھا ۔ سبیکا 75 طلبا کے گروپ کے ساتھ امریکا پڑھائی کے لئے گئی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ بھی شامل ہے۔