کشمور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف 2 روز بعد دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں پولیس اہلکار، کمانڈوز اور رینجرز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس کے مطابق ڈاکو نواب جاگیرانی اور جنید جاگیرانی کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف آپریشن میں 500پولیس اہلکار، 100کمانڈوز اور 100 سے زائد رینجرز اہلکار شریک ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں 12 بکتر بند گاڑیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔