برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی آج ہوگی

 

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اورامریکی اداکارہ میگھن مرکل کی شادی آج ہوگی۔ سینٹ جارج چیپل میں آٹھ سو مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی رسوم ادا کی جائیں گی۔ برطانوی شہزادے کی شاہی شادی کا باقاعدہ آغاز لندن کے وقت کے مطابق 11 بجے سے ہوگا۔ شادی کی تقریب لندن سے دور دریائے ٹیمز کے کنارے واقع ونڈسر نامی قلعے کے سینٹ جارج چیپل میں ہورہی ہے جو گزشتہ ایک ہزار برس سے شاہی خاندان کے زیر استعمال ہے۔ دلہن میگھن مرکل اپنی والدہ کے ساتھ کلائیویڈن ہوٹل پہنچ چکی ہیں۔ جہاں سے وہ تیار ہو کر گرجا گھر پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ میگھن کے والد ناسازی طبیعت کی وجہ سے شادی میں شرکت سے قاصر ہیں۔ ولی عہد شہزادہ چارلس کے ہمراہ یہ اس مقام تک جائیں گے جہاں شادی کے ایجاب و قبول ہوں گے۔ شاہی شادی میں 12 سو افراد بھی شرکت کریں گے۔