بیجنگ: چین کے شہر تیانجن میں دوسری تین روزہ بین الاقوامی انٹیلی جنس کانگریس کاا نعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس، ڈرونز، ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات و مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ چین کے شہر Tianjin میں منعقد ہونے والی اس دوسری بین الاقوامی انٹیلی جنس کانفرنس میں چین سمیت مختلف ممالک کی درجنوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس، طاقتور ڈرونز، فیس ریکگنیشن آلات، جدید ٹرینوں کے ماڈلز، پروٹو ٹائپ سپر کمپیوٹر، جدید ڈرائیور لیس کارز، نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔