صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو
صدیق جان کو زمین پر گرا کر چار افراد نے تشدد کیا،زخمی ہو گئے۔فائل فوٹو

بہاولنگر میں 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

 

بہاولنگر کے چک پنجکوسی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق معصوم نصرت گھر سے کھیلنے کے لئے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور کچھ گھنٹوں بعد علاقے میں خالی پلاٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کے والد اشرف نے کہا کہ ان کی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچی گھر سے کھیلنے کے لئے نکلی تھی لیکن لاپتہ ہوگئی اور کچھ گھنٹوں بعد اس کی لاش ملی۔ بچی کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہے۔