برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی کی تقریب جاری ہے۔شادی کی تقریبات کا آغاز 12 بجے سینٹ جارج چیپل چرچ میں ہوا جس میں شرکت کے لیے 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا بگھی میں 2 میل کا سفر کرے گا تاکہ عوام ان کا دیدار کرسکیں۔دوسری جانب برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور متعدد افراد نے شاہی محل کے باہر خیمے لگالیے ہیں تاکہ وہ شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل کے عروسی جوڑے پر 3 سے 4 لاکھ پاؤنڈز جبکہ تقریبات اور سیکیورٹی پر 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈز اخراجات آئیں گے۔