مقبوضہ کشمیر: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے سرکاری دورے پر آج وادی پہنچے،مودی کے دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی اورنریندر مودی کی آمد پر شہریوں نے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اور کشمیریوں نے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا جس کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر نے کی، مظاہرے میں حریت رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھامے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ مودی کا دورہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ہم بھارتی حکومت کے کسی چکمے میں آنے والے نہیں ہیں۔