اسلام آباد: حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیر شہریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، لاشوں کے بدلے مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی پیکج کسی بھی شہری کو منظور نہیں،مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت جو مرضی کرلےکشمیری حق آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور وہ مودی سرکار کی باتوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے کیونکہ شہری بھارت کا مکروہ چہرہ اچھے طریقے سے جاتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈین فورسز نے رمضان کےدوسرے دن آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا جبکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔