امریکی پابندیاں غیر موثر بنانے کیلئےیورپ نے قانون سازی شروع کر دی

برسلز :یورپی یونین نے یورپی تجارتی کمپنیوں کو ایران سے کاروبار کرنے کی صورت میں امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے قانونی اقدامات کرنے شروع کر دئیے۔کمیشن نے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے قانون میں تبدیلیاں کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تاکہ ان امریکی پابندیوں کا سدِباب کیا جا سکے جن کا اطلاق ایران سے تجارت کرنے کی صورت میں یورپی کمپنیوں پر ہو گا۔ کمیشن کا کہنا تھا اگست کی6 تاریخ تک جب امریکی کی طرف سے نئی پابندی لگیں گی یہ قانون نافذ العمل ہو جائے گا۔