مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے بھارتی فوج کی پالیسیوںپر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کاناٹک کررہا ہے ، انہوںنے کہاکہ نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ڈرامہ ہے۔یاد رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی تھی، جس کے بعد بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا۔