نئی دہلی : پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا،منصوبے کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ پر پاکستان کو اعتراض ہے اور پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ اس دریا پر بنایا گیا ہے جس کا پانی پاکستان آتا ہے اور اس منصوبے سے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔ پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر توانائی کی پیداوار میں خودکفیل ہوسکتا ہے۔