کابل: افغان طالبان نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔افغان میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام کے بڑے غزوے رمضان میں ہوئے تھے جس میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل تھے۔ واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔جبکہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئے طالبان رمضان میں جنگی کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔ اپریل میں موسم بہار آپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پہلادیاہے۔