ریاض: سعودی عرب میں ریاست کے خلاف سازش کرنے اور بیرون ملک روابط رکھنے پر7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان ملزمان کو بیرون ملک دشمنوں کومالی معاونت فراہم کرنے اور غیرملکی اداروں سے مشتبہ رابطے رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق گرفتار افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں ابراہیم عبدالرحمٰن، محمد فہد الریبا، عبدالعزیز محمد المیشل، لوجیئن ہڈلوئل، عزیزہ محمد ال یوسف اور ایمان فہد النفجان شامل ہیں جب کے ساتویں ملزم کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے گرفتارملزمان کے حساس ادروں کے ملازمین تک رسائی کے معاملے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان ملزمان پر بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام بھی ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان میں سے ایک کی شناخت کو تفتیش کو محفوظ بنانے کے لیے خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ گروہ کے دیگر اراکین تک پہنچا جا سکے۔ یہ نہایت حساس معاملہ ہے جس کی شفاف تفتیش نہایت ضروری ہے جس کے لیے ملزمان کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔