اسلام آباد: گیلپ آف پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ (ن) ہی مرکز اورپنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ اس کی مقبولیت تحریک انصاف سے زیادہ ہے ,وو ٹر ز حق رائے دہی کیلئے سات چیزوں کودیکھتا ہے جن میں نظریہ ، ذاتی مفاد ، علاقے کامفاد ، امیدوار کی اہلیت ، امیدوار کی پارٹی اور امیدوار کی دیانت داری شامل ہیں۔